ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری،12.01فیصد ووٹ پڑے

جھارکھنڈ میں پانچویں اور آخری مرحلے میں سنتھال پرگنا کے 16اسمبلی حلقوں پولنگ جاری ہے۔

  • Share this:
جھارکھنڈ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری،12.01فیصد ووٹ پڑے
جھارکھنڈ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری،12.01فیصد ووٹ پڑے۔(تصویر:پی آئی بی)۔

جھارکھنڈ میں پانچویں اور آخری مرحلے میں سنتھال پرگنا کے 16اسمبلی حلقوں راج محل ،بوریو(ریزرو)،برہیٹ(ریزرو)،لیٹی پاڑا(ریزرو)،پاکڑ،مہیش پور(ریزور)،شکاری پاڑا (ریزرو) ،نالا،جام تاڑا،دمکا(ریزرو)،جامہ(ریزرو)،جرمنڈی(ریزرو)، سارتھ، پوڑئیاہاٹ، گوڈا اور مہگاما میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات کے درمیان پرامن طریقےسے ووٹنگ صبح سات بجے سے جاری ہے اور پہلے دو گھنٹے میں 12.01فیصد ووٹ پڑے۔


الیکشن کمیشن کے مطابق پانچویں مرحلے کے لئے ان 16اسمبلی سیٹوں پر سکیورٹی کے زبردست انتظامات کے درمیان آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی۔پہلے دوگھنٹے یعنی صبح 9 بجے تک ان اسمبلی حلقوں میں 12.01 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔اس دوران سب سے زیادہ ووٹنگ 15.79فیصد مہگاما سیٹ پرہوئی۔وہیں جامہ میں سب سے کم 7.80فیصد ووٹنگ ہوئی۔اس کے بعد راج محل میں 11.07فیصد،بوریو(ریزرو)میں 10.62فیصد، برہیٹ (ریزرو) 10.83 ،لیٹی پاڑا(ریزرو)13۔10،پاکڑ14.30،مہیش پور(ریزور)15.77،شکاری پاڑا(ریزرو)8.59،نالا12.13،جام تاڑا9.80 ،دمکا(ریزرو)9.70 ،جرمنڈی(ریزرو)10.20 ،سارتھ11.59  ،پوڑئیاہاٹ 14.52 اور گوڈا میں 13.93 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

First published: Dec 20, 2019 11:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading