ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: سی آرپی ایف کے مزید 12 جوان کورونا متاثر، حکومت نے دیا یہ حکم

کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سیکورٹی میں تعینات جوانوں اور پولیس اہلکاروں کو محتاط رہنے کے احکامات دیئے ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: سی آرپی ایف کے مزید 12 جوان کورونا متاثر، حکومت نے دیا یہ حکم
کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سیکورٹی میں تعینات جوانوں اور پولیس اہلکاروں کو محتاط رہنے کے احکامات دیئے ہیں۔

نئی دہلی: دہلی میں سی آرپی ایف (CRPF) جوانوں میں کورونا انفیکشن کے معاملے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ دہلی میں ڈیوٹی کر رہے سی آرپی ایف کے مزید 12 جوان کورونا پازیٹیو (مثبت) پائے گئے ہیں۔ اب تک کل 47 جوانوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ آج ایک جوان کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا انفیکشن کے بڑھتےخطرات کو دیکھتے ہوئےحکومت نے سیکورٹی میں تعینات جوانوں اور پولیس اہلکاروں کو محتاط رہنےکے احکامات دیئے ہیں۔


47 جوان ہوئے کورونا پازیٹیو


ان تازہ معاملات کے ساتھ اس یونٹ میں متاثرہ ملازمین کی تعداد بڑھ کر47 ہوگئی ہے۔ افسران نے کہا کہ سبھی مریضوں کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔


کورونا سے سی آرپی ایف جوان کی موت

راجدھانی دہلی میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے ایک جوان کی کورونا انفیکشن (Coronavirus) کے سبب منگل کو موت ہوگئی۔ 55 سال کے اس سی آرپی ایف جوان کو دہلی کے صفدرجنگ اسپتال مں گزشتہ ہفتے داخل کرایا گیا تھا، جہاں جوان کی رپورٹ کورونا پازیٹیو ملی تھی۔ مرکزی وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے تقریباً 10 لاکھ ملازمین والے سی آرپی ایف میں کووڈ-19 وبا کے سبب ہونے والی یہ پہلی موت ہے۔ مہلوک سی آرپی ایف میں سب انسپکٹر (ایس آئی) کے عہدے پر تعینات تھا اور کچھ دن پہلے انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد اسے صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایس آئی آسام کے بارپیٹا ضلع کا باشندہ تھا اور پہلے سے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر سے بھی متاثر تھا۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 29,435 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 29,435 ہوگئی ہے۔


ملک میں اب تک 934 لوگوں کی موت

وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے انفیکشن کے 143 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 29,435 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت میں جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کووڈ -19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,868 ہوگئی ہے۔ یہ کل متاثرہ مریضوں کی تعداد کا 23.3 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 684 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق، کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک میں اب تک 934 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 28, 2020 09:23 PM IST