ممبئی: شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی پریشانی کم ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ریاستی اسمبلی ان کے اراکین نے تو ساتھ چھوڑا ہی، دوسری طرف ان کے 12 اراکین پارلیمنٹ شیو سینا سے الگ گروپ بنانے کی تیاری میں ہیں۔ شیو سینا کے ایک رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ پارٹی کے 19 میں سے کم از کم 12 اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا میں ایک الگ گروپ بنائیں گے اور اس سے متعلق لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک رسمی خط سونپنے کے لئے ان سے ملیں گے۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا کچھ ہفتے پہلے دو گروپ بن گیا تھا اور 40 اراکین اسمبلی ایکناتھ شندے کی قیادت والے گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔
شیو سینا کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا، ’آج وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ذریعہ منعقدہ ایک آن لائن میٹنگ میں ہم شامل ہوئے۔ ہم نے راہل شیوالے (ممبئی سے رکن پارلیمنٹ) کی قیادت میں ایک الگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں وہ ہمارے گروپ کے لیڈر ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ شیو سینا کے اراکین پارلیمنٹ ونائک راوت، اروند ساونت، گجانن کیرتیکر، سنجے جادھو، اوم رانے نمبالکر اور راجن وچار پیر کے روز وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ذریعہ بلائی گئی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے جبکہ مہاراشٹر سے شیو سینا کے 12 اراکین پارلیمنٹ نے اس میں حصہ لیا۔ لوک سبھا میں شینو سینا کے 19 اراکین پارلیمنٹ ہیں، جن میں سے 18 مہاراشٹر سے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔