உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP Bus Accident:مدھیہ پردیش کے دھر میں بڑاحادثہ، بس نرمدا ندی میں گری، 13افراد ہلاک

    Youtube Video

    Narmada Bus Accident:وزیر داخلہ نروتم مشرا نے خل گھاٹ واقعہ پر کہا کہ بس میں 40 لوگ سوار تھے۔ 12 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ میں لگی ہوئی ہے۔ بس اندور سے پونے جا رہی تھی

    • Share this:
      مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کے دھر (Dhar)سے بڑی خبر آرہی ہے۔ یہاں دھار کھرگون کی سرحد پر واقع خل گھاٹ کے مقام پر ایک مسافر بس (Bus)نرمدا ندی (Narmada River)میں گر گئی ہے۔ حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بس اندور(Indore) سے پونے (Pune)جا رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی حکام موقع پر پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر داخلہ نروتم مشرا سمیت کئی وزراء نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے بس حادثے کا فوری نوٹس لیا۔ تاہم واقعے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔


      بتادیں کہ بس کے کھائی میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے حکام کو جلد سے جلد موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی۔ بس کو نکالنے اور اس میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے موقع پر ایس ڈی آر ایف بھیجنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ ،کھرگون، اندور ضلع انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


      وزیر داخلہ نروتم مشرا نے خل گھاٹ واقعہ پر کہا کہ بس میں 40 لوگ سوار تھے۔ 12 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ میں لگی ہوئی ہے۔ بس اندور سے پونے جا رہی تھی۔ حادثہ آگرہ ممبئی ہائی وے پر پیش آیا۔

      مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو فون  کر کے  اس حادثے کے بارے میں جانکاری دی ۔  چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے  تمام مہلوکین  کی لاشوں کو احترام کے ساتھ مہاراشٹرا بھیجا جائے گا۔ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے خل گھاٹ واقعہ پر کہا کہ بس میں 40 لوگ سوار تھے۔ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ میں لگی ہوئی ہے۔ بس اندور سے پونے جا رہی تھی۔ حادثہ آگرہ ممبئی ہائی وے پر پیش آیا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: