ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک : ٹمکور میں بھیانک سڑک حادثہ ، 13افراد ہلاک،مہلوکین میں 1سالہ لڑکی بھی شامل

حادثہ میں ہلاک10افراد کا تعلق تمل ناڈو کے ہوسور سے ہے۔ جبکہ3کا تعلق بنگلوروسے ہے۔ تمل ناڈو کے مسافروں کی ٹویرا کار سڑک کے ڈیوائڈرسے ٹکرانے کے بعد حادثہ پیش آیاہے۔

  • Share this:
کرناٹک : ٹمکور میں بھیانک سڑک حادثہ ، 13افراد ہلاک،مہلوکین میں 1سالہ  لڑکی بھی شامل
دونوں کاروں میں سوار 17مسافروں میں سے 13افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں ایک سالہ بچی بھی شامل ہے۔

کرناٹک کے ٹمکور ضلع کے کُنیگل تعلقہ میں کل رات بھیانک سڑک حادثہ پیش آیاہے۔ اس حادثہ میں13افراد ہلاک اور4زخمی ہوئے ہیں۔ کل رات 12بجکر20منٹ پریہ حادثہ قومی شاہراہ نمبر75میں پیش آیاہے۔ بیالد کیرے نامی مقامی پر یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کارڈرائیور توازن کھو بیٹھا۔ ابتدائی جانچ کے مطابق ایک تیزرفتار کار سڑک کے ڈیوائڈرسے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی۔ سامنے سے آرہی ایک اورکار پلٹی ہوئی کار سے ٹکرائی۔ اس وجہ سے دنوں کاروں میں سوار 17مسافروں میں سے 13افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں ایک سالہ بچی بھی شامل ہے۔


 اس حادثہ میں ہلاک10افراد کا تعلق تمل ناڈو کے ہوسور سے ہے۔ جبکہ3کا تعلق بنگلوروسے ہے۔

اس حادثہ میں ہلاک10افراد کا تعلق تمل ناڈو کے ہوسور سے ہے۔ جبکہ3کا تعلق بنگلوروسے ہے۔


اس حادثہ میں ہلاک10افراد کا تعلق تمل ناڈو کے ہوسور سے ہے۔ جبکہ3کا تعلق بنگلوروسے ہے۔ تمل ناڈو کے مسافروں کی ٹویرا کار سڑک کے ڈیوائڈرسے ٹکرانے کے بعد حادثہ پیش آیاہے۔ تمل ناڈو کے مسافر دھرمستل مندر کے درشن کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔جبکہ بریزا کار میں سوار بنگلورو کے چار نوجوان دھرمستھل کی جانب جارہے تھے۔ڈیوائڈرسے ٹکرانے والی ٹو یرا کار دھرم ستھل سے واپس تمل ناڈو کے ہُسورشہر جارہی تھی۔ تمل ناڈو کی مہلوکین کی پہچان35سالہ منجوناتھ،25سالہ تنوجا،60سالہ گورما،52سالہ رتنما،27سالہ راجیندر،48سالہ سُندرراج،32سالہ سرل،14سالہ پرشانیا،ایک سالہ مولیا شری کے طور پر کی گئی ہے۔


بنگلورو کے تین مہلوکین کی شناخت24سالہ لکشمی کانت،36سالہ سندیپ اور28سالہ مدھو کے طور پرکی گئی ہے۔ بنگلورو کے ایک اور نوجوان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بنگلورو سے دھرمستھل جانے والی کار میں شراب کی بوتل اور تمباکو دستیاب ہوئی ہے۔اس پورے معاملے کی ٹمکور ضلع پولیس جانچ کررہی ہے۔
First published: Mar 06, 2020 10:12 AM IST