Delhi COVID-19 Update: لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے دفتر میں 13 ملازم کورونا پازیٹیو
لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے دفتر میں 13 ملازم کورونا پازیٹیو
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل (Delhi LG Anil Baijal) کے دفتر میں 13 لوگ کورونا پازیٹیو (Coronavirus) نکلے ہیں۔ وہیں دہلی کے موتی نگر تھانے (Motinagar police station) میں تعینات 20 پولیس اہلکار کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔
نئی دہلی: پوری دنیا کے ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کووڈ-19 (COVID-19) کے معاملے دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ ملک کےکچھ ریاستوں میں تو کورونا وائرس قہر بن کر ٹوٹا ہے۔ اس وائرس نے دہلی (Delhi) کے لیفٹینٹ گورنر انل بیجل (Lieutenant Governor Anil Baijal) کے دفتر تک کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے دفتر میں 13 لوگ کورونا پازیٹیو نکلے ہیں۔
13 persons have tested positive for #COVID19 at Delhi Lieutenant Governor Anil Baijal's Office: Lieutenant Governor Office
وہیں دہلی کے موتی نگر تھانے (Motinagar police station) میں تعینات 20 پولیس اہلکار کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں انفیکشن کا پہلا معاملہ تقریباً 10 دن پہلے سامنے آیا تھا، جس کے بعد دیگر ملازمین کو اپنے گھروں میں الگ تھلگ رہائش اختیار کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ تھانے کے ایس ایچ او، ان کے ریڈر اور ان کے ساتھ کام کرنے والے ایک انسپکٹر، سپاہی اور پیکیٹ ٹیم کے ملازمین کورونا وائس سے متاثر پائے گئے لوگوں میں شامل ہیں۔ افسر نے کہا کہ تھانے کو سیل نہیں کیا گیا ہے، لیکن پورے احاطے کو انفیکشن سے پاک کیا جارہا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔