ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر بھیانک سڑک حادثہ : بس ۔ٹرک سے ٹکراگئی،14افراد ہلاک

فیروز آباد میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں بدھ کی رات ایک سلیپر بس ،ٹرک سے ٹکرا گئی۔

  • Share this:
آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر بھیانک سڑک حادثہ : بس ۔ٹرک سے ٹکراگئی،14افراد ہلاک
آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر بھیانک سڑک حادثہ : بس ۔ٹرک سے ٹکراگئی، 14افراد ہلاک

فیروز آباد: اتر پردیش کے فیروز آباد میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں بدھ کی رات ایک سلیپر بس ،ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی ، جب کہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سیفائی میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ فیروز آباد اٹاوا ہ کے قریب آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر رات دس بجے کے قریب پیش آیا۔



موصولہ اطلاع کے مطابق مسافروں سے بھری یہ بس دہلی سے بہار جارہی تھی۔ جیسے ہی شاہراہ بھاڈن گاؤں کے قریب پہنچی ، اچانک بس بے قابو ہوگئی اور شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد ، مسافروں میں خوف ودہشت پھیل گئی۔ موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا اور پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔

ایس ایس پی سچندر پٹیل کے مطابق ، بس میں 40-45 افراد تھے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور لکھنؤ ایکسپریس وے پر ٹرک کو پنکچر بنارہاتھا کہ بس نے پیچھے سے بس کو ٹکر ماری۔ تصادم کی شدت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ بس کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیاہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاراو رضلع انتظامیہ کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ، حادثہ میں تباہ ہونے والی بس کو جے سی بی سے ہٹا دیا گیا۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی جارہی ہے۔
First published: Feb 13, 2020 06:48 AM IST