ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

محض 14سال کے عمر نثار نے ریڈیو جاکی کی دنیا میں منفرد کام کرکے روشن کیا تھا کشمیر کا نام، کشمیرکےستارے پروگرام کی تعریف کی

جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ سے چند کلومیٹر دور چک نورپورہ اونتی پورہ کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے عمر نثار نے چودہ سال کی عمر میں ایک منفرد کام انجام دے کر آن لائن ریڈیو اسٹیشن تیار کرکے علاقے کا نام روشن کیا تھا۔

  • Share this:
محض 14سال کے عمر نثار  نے ریڈیو جاکی کی دنیا میں منفرد کام کرکے روشن کیا تھا کشمیر کا نام، کشمیرکےستارے پروگرام کی تعریف کی
کشمیر کے ستارے

جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ سے چند کلومیٹر دور چک نورپورہ اونتی پورہ کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے عمر نثار نے چودہ سال کی عمر میں ایک منفرد کام انجام دے کر آن لائن ریڈیو اسٹیشن تیار کرکے علاقے کا نام روشن کیا تھا۔ عمر نے آٹھ مہینوں تک دن رات سخت محنت کر کے اپنے خواب کو مکمل کیا ہے جس کے بعد عمر کے اس کام کو کافی سراہاگیا ہے۔

عمر آج بھی دن رات محنت کرکے اسی میدان میں منفرد کام انجام دے کر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں ۔ کشمیر میں چل رہے نامسائد حالات کے دوران بھی عمر نثار نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا کام جاری رکھا۔ عمر نے حال ہی میں ایک اور مشک نامی ریڈیو بروڈ کاسٹ تیار کیا ہے جس کو قومی اور بین الااقوامی سطح پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ عمر نثار ہندوستان کے نامور اسٹوری ٹیلرنلیش مشراہ کے ساتھ کشمیری زبان میں کہانیایاں سنارہا ہے جس کی وجہ سے کشمیر زبان کو قومی سطح پر فروغ مل رہا ہے۔

عمر وادی کے ایک ایسے پہلے نوجوان ہے جو ٹیڈ ٹالکس کے ذریعے کشمیر کی نمائندگی کررہا ہے۔ عمر کو ابھی تک کئی قومی اوربین الااقوامی سطح کے انجمنوں نے انعمات سے نوازا ہے۔ عمر کا خواب ہے کہ وہ کشمیری نوجوانوں کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کریں تاکہ کشمیری نوجوان اس سے فائدہ حاصل کرسکین۔


انہوں نے کہا کہ نیوز 18 اردو نے چند سال قبل اس پر ایک رپورٹ نشر کی تھی جس کے بعد انہیں لوگ جاننے لگے. انہوں کہا کہ نیوز 18 نے ہمیشہ کشمیری ہنر مند نوجوانوں کے لئے کام کیا ہے. ان کا مزید کہناتھا نیوز ایٹین نے جو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کشمیر کے ستارے (Kashmir Ke Sitare) شروع کیا ہے اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ایک بہتر پلیٹ فارم ملے گا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Aug 11, 2020 07:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading