سرسا: باپ کی حیوانیت کا شکار ہوئی 14 سالہ بچی نےقبل ازوقت بچی کودیا جنم، نوزائیدہ کی حالت نازک
اب نوزائیدہ بچی چائلڈ ویلفیئرکمیٹی کی نگرانی اورمحکمہ صحت کی دیکھ بھال میں کچھ وقت تک اسپتال میں رہے گی۔ اگرکوئی فیملی یا شخص بچی کوگود لینا چاہے گا توقانونی کارروائی مکمل کرکے بچی کوگود دے دیا جائےگا۔
Posted on: Nov 20, 2019 05:21 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 06:00 PM IST
باپ کی حیوانیت کا شکار ہوئی لڑکی نے بچی کو دیا جنم
سرسا: ایک درندہ باپ کےذریعہ اپنی ہی 14 سال کی بیٹی سے 6 ماہ پہلے کی گئی حیوانیت اوردرندگی کے بعد بیٹی نےایک پری میچیوربچی کوجنم دیا ہے۔(قبل ازوقت پیدائش ہوئی ہے)۔ فی الحال زچہ اوربچہ دونوں اسپتال میں داخل ہیں، جہاں بچی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حالانکہ پولیس نے نابالغ کی شکایت پرملزم باپ کے خلاف معاملہ درج کرکےاسے اکتوبرماہ میں ہی گرفتارکرلیا تھا۔ بچی کی دیکھ بھال اب محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ بال محکمہ فلاح وبہبود کرے گا۔
نابالغ کی ڈلیوری (پیدائش) ہونےکی اطلاع ملنے پرچائلڈ ویلفیئرکمیٹی کےعہدیداران اسپتال پہنچے۔ نابالغ اوراس کےاہل خانہ نے نوزائیدہ بچی کوکمیٹی کوسونپ دیا گیا ہے۔ اب نوزائیدہ بچی چائلڈ ویلفیئرکمیٹی کی نگرانی اورمحکمہ صحت کی دیکھ بھال میں کچھ وقت تک اسپتال میں رہےگی۔ اگرکوئی فیملی یا شخص بچی کوگود لینا چاہےگا توقانونی کارروائی کومکمل کر کےبچی کوگود دے دیا جائےگا۔ اس معاملے میں سرسا محکمہ صحت کےافسران ایس ایم اور ایم کشن دہیا نے بتایا کہ نابالغ بچی کی ڈلیوری ہوئی ہے، جس میں اس نےایک بچی کوجنم دیا ہے۔ بچی کی حالت نازک ہے جبکہ اس کی ماں ٹھیک ہے۔
بچی کی دیکھ بھال کرے گا محکمہ چائلڈ ویلفیئر
Loading...
انہوں نےکہا کہ نوزائیدہ بچی کا علاج اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ نوزائیدہ بچی صحتمند ہونے کے بعد ان کومحکمہ چائلڈ ویلفیئرکوسونپ دیا جائے گا۔ وہیں محکمہ چائلڈ ویلفیئرکےافسرڈاکٹرگرپریت کورنےبتایا کہ اس معاملے میں بچی کے والد کے ذریعہ ہی اس کی آبروریزی کی گئی تھی، جس کے بعد بچی نےایک نوزائیدہ بچی کوجنم دیا۔
ملزم کو پولیس کرچکی ہےگرفتار
انہوں نےکہا کہ ملزم باپ کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کرا دیا گیا ہے اورملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ نوزائیدہ بچی کی دیکھ بھال اب محکمہ صحت اورمحکمہ چائلڈ ویلفیئرکرے گا۔ انہوں نےکہا کہ اگرکوئی بھی شخص بچی کوگود لینا چاہتا ہےتوقانونی عمل مکمل کرنے کےبعد بچی کوگود لے سکتا ہے۔