உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: ضلع سامبا میں بی آراو کے 15جوان ڈینگوسے ہوئے متاثر، اسپتال میں چل رہاہے علاج

    تصویر:نیوز18

    تصویر:نیوز18

    جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں بی آر اویعنی بارڈرروڈ آرگینائزیشن کے 15جوان ڈینگوکی زد میں آگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہاں پیر کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایک جوان کوڈینگو ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایاگیا

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں بی آر اویعنی بارڈرروڈ آرگینائزیشن کے 15جوان ڈینگوکی زد میں آگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہاں پیر کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایک جوان کوڈینگو ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایاگیا۔اس کے بعد کئی دیگر جوانوں کو بھی ڈینگو ہونے کا معاملہ سامنے آیا اورحال میں بی آر او کے 15جوانوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

      ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا،’’16جوان اسپتال آئے تھے جن میں سے14کے ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہےاور دو دیگر کو وائرل بخار تھا۔انہوں نے بتایا کہ فوج استپال میں ایک اورجوان کا ڈینگو کا علاج چل رہا ہے۔ان سبھی جوانوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں کچھ دنوں میں اسپتال دنوں میں اسپتال سے چھٹی بھی دے دی جائےگی۔یادررہے کہ اس سے پہلے کٹھوا ضلع میں ڈینگو کے پانچ معاملے سامنے آئےتھے۔اس دوران،حکومت اس بیماری کو روکنے کےلئے سبھی طرح کے اقدامات کررہی ہے
      First published: