உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں پھر گھناونی حرکت، 15 سالہ لڑکی کو زبردستی اغوا کرکے کی آبروریزی

    ممبئی میں پھر گھناونی حرکت، 15 سالہ لڑکی کو زبردستی اغوا کرکے کی آبروریزی

    ممبئی میں پھر گھناونی حرکت، 15 سالہ لڑکی کو زبردستی اغوا کرکے کی آبروریزی

    ممبئی سے متصل کلیان علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی گئی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی: ممبئی سے متصل کلیان علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی گئی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ دراصل ایک 15 سالہ لڑکی شرڈی سے واپس آئی اور تقریبا 9 بجے الہاس نگر پہنچی اور اس کے بعد وہ اپنے دوست کے ساتھ اسکائی واک سے گزر رہی تھی۔ اس دوران اسکائی واک پر کھڑے ملزم نے لڑکی کو پکڑ لیا اور اس کے بعد ملزم نے متاثرہ لڑکی پر ہتھوڑا سےحملہ کیا۔ متاثرہ لڑکی رات بھر وہاں پڑی رہی، کسی طرح اگلی صبح ملزم کے چنگل سے بچ گئی اور اس پورے واقعے کی معلومات ایک شخص کو فون پر دی، جس کے بعد لڑکی نے پولیس کو اطلاع دی۔  شکایت کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔ واقعہ ریلوے احاطے میں پیش آیا، جس کے پیش نظر کلیان ریلوے نے مقدمہ درج کر کے اپنی تفتیش شروع کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر تفتیش شروع کی اور ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    متاثرہ کا میڈیکل کیا گیا اور فورنسک ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ بھی کیا۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم ماضی میں کچھ جرائم کا ارتکاب کر چکا ہے۔ اس کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی طرف سے اس معاملے میں معلومات دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے کاموں کو مزید ہونے سے روکنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھا یاجارہا ہے۔ کلیان اور اس کے آس پاس ایسے گھر ہیں، جہاں اندھیرا ہے اور وہاں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے جرائم کو روکنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے تاکہ یہ واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

    واقعہ ریلوے احاطے میں پیش آیا، جس کے پیش نظر کلیان ریلوے نے مقدمہ درج کر کے اپنی تفتیش شروع کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر تفتیش شروع کی اور ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
    واقعہ ریلوے احاطے میں پیش آیا، جس کے پیش نظر کلیان ریلوے نے مقدمہ درج کر کے اپنی تفتیش شروع کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر تفتیش شروع کی اور ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔


    شکتی مل کیس کے بعد ممبئی کے ویران علاقوں میں گشت جاری ہے، اسی طرح  یہاں بھی کیا جائے گاپولیس نے اس پورے معاملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ  نابالغ لڑکی کے ساتھ آبروریزی کے واقعے کی معلومات ملنے کے چند گھنٹوں بعد ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور این جی اوز کی مدد بھی لی گئی ہے۔ نیز ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ متاثرہ کو جلد از جلد انصاف دیا جائے۔ ملزم پر POCSO ایکٹ نافذ کیا گیا ہے اور عصمت دری کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ GARP کے تحت 350 بریج آتے ہیں، لہٰذا ہر جگہ موجود ہونا ممکن نہیں ہے۔ سی سی ٹی وی نصب کیا گیا ہے، ہم ہر جگہ نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم نے RPF  کا بھی استعمال کیا ہے۔پہلے ہمیں 2000 ہوم گارڈ ملتے تھے، اب وہ دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے پاس لوگوں کی کمی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہوم گارڈ کا معاملہ حل ہوجائے۔ ملزم پر ماضی میں بھی چوری اور دفعہ 326 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: