مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ: وزیر اعظم مودی، سونیا اور منموہن نے راج گھاٹ جا کر باپو کو پیش کیا خراج عقیدت

آج ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی کے علاوہ صدر رام ناتھ کووند، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Oct 02, 2019 08:24 AM IST | Updated on: Oct 02, 2019 09:37 AM IST
مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ: وزیر اعظم مودی، سونیا اور منموہن نے راج گھاٹ جا کر باپو کو پیش کیا خراج عقیدت

مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ: مودی نے راج گھاٹ جا کر باپو کو پیش کیا خراج عقیدت

آج ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ صدر رام ناتھ کووند، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Loading...

كووند نے کہا’’گاندھی جینتی کے دن باپو کو خراج عقیدت۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش ہم سب کے لئے سچائی، عدم تشدد، ہم آہنگی، اخلاقیات اور سادگی کے آدرشوں کے تئیں خود کو وقف کرنے کا ہے۔ ان کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے آج بھی موزوں ہے۔ وہ ہمیشہ ہمارے رہبر رہیں گے‘‘۔

ونکیانائیڈو نے کہا’’میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے باشندوں کو دل سے مبارک باد اور نیک خواہشات دیتا ہوں۔ گاندھی جی کی آزادی، وقار اور مساوات کے اصول کسی مقررہ حد تک محدود نہیں ہیں۔ ان کے پاس عالمگیر عملیت اور عدیم النظیر اقدار تھے۔ سچائی اورعدم تشدد کے اصولوں اور ملک کی آزادی کے تئیں ان کے اٹوٹ عزائم، حوصلہ اور ناانصافی کی مخالفت کرنے کی جرات نے انہیں دنیا کا دائمی بہترین لیڈر بنا دیا‘‘۔

نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 150 ویں جینتی پر خراج عقیدت۔ ہم مہاتما گاندھی کے تئیں انسانیت کے تئیں ان کے بے مثال تعاون کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہم ان کے خواب کی تعبیر دینے اور زمین کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کرتے رہنے کا وعدہ کرتے ہیں‘‘۔

اس کے علاوہ ملک آج سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی سالگرہ کو منا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کر کے انہیں بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ راج گھاٹ کے بعد وزیر اعظم مودی وجئے گھاٹ پہنچے اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر آج کانگریس ملک بھر میں پد یاترا نکال رہی ہے۔

ہندوستان میں امریکی سفارت خانہ نے بھی مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر باپو کو یاد کیا ہے۔ باپو کے اعزاز میں آج امریکی سفارت خانہ بند رہے گا۔

مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح سے ہی لوگ راج گھاٹ پہنچنے شروع ہو گئے۔ ان میں سرکردہ شخصیات سمیت عام لوگ بھی شامل تھے۔ مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں کئی اہم پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...