உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    17 کی موت اور کئی لاپتہ، درگا مورتی وسرجن کے دوران یوپی سے بنگال تک مچا کہرام

    مغربی بنگال، اتر پردیش اور راجستھان میں درگا کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران الگ الگ حادثات میں 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور کئی اب بھی ڈوبنے سے لاپتہ ہیں۔

    مغربی بنگال، اتر پردیش اور راجستھان میں درگا کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران الگ الگ حادثات میں 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور کئی اب بھی ڈوبنے سے لاپتہ ہیں۔

    مغربی بنگال، اتر پردیش اور راجستھان میں درگا کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران الگ الگ حادثات میں 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور کئی اب بھی ڈوبنے سے لاپتہ ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | West Bengal | Mumbai
    • Share this:
      نئی دہلی: نوراتری کے اختتام کے ساتھ ہی درگا پوجا وسرجن کے دوران یوپی سے بنگال تک حادثات کی وجہ سے کہرام مچ گیا۔ مغربی بنگال، اتر پردیش اور راجستھان میں درگا کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران الگ الگ حادثات میں 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور کئی اب بھی ڈوبنے سے لاپتہ ہیں۔ بنگال میں جہاں دریا میں اچانک سیلاب آنے سے وسرجن کے لیے گئے لوگ ڈوب گئے وہیں راجستھان میں لوگوں کو کھائی کا اندازہ ہی نہ ہوا اور 6 ڈوب گئے۔ وہیں یوپی کے آگرہ میں مورتی وسرجن کے دوران تین افراد ڈوب گئے۔

      بنگال میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک
      بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں وجے دشمی کے موقع پر مال ندی میں درگا دیوی کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران آنے والے سیلاب میں کم از کم آٹھ افراد ڈوب گئے اور متعدد دیگر لاپتہ ہیں۔ جلپائی گوڑی کے ایس پی دیبرشی دتہ نے بتایا کہ دیر رات تک کئی لوگ پھنسے ہوئے تھے اور کئی بہہ گئے تھے۔ اب تک آٹھ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ یہ واقعہ رات 9 سے 10 بجے کے درمیان بتایا جا رہا ہے۔


      جلپائی گوڑی کی ضلع عہدیدار مومیتا گودرا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اچانک آئے سیلاب میں لوگ بہہ گئے۔ اب تک آٹھ نعشوں کو نکالا جاچکا ہے اور ہم نے قریب 50 لوگوں کو محفوظ نکالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی اور بچاؤ مہم جاری ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی انتظامیہ بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔





      6 ماہ کی بچی کو جیل بھیجنے کی گزارش کر رہے ہیں گھر والئ، جانئے کیوں؟

      خواتین اب بھی گھروں میں قید، پابندیوں کی وجہ سے انہیں نہیں ملی آزادی: موہن بھاگوت

      دراصل واقعہ کے وقت مال ندی کے کنارے سیکڑوں لوگ وسرجن کے لیے جمع تھے۔ جلپائی گڑی کی ضلع مجسٹریٹ مومیتا گودرا نے کہا کہ اچانک سیلاب میں لوگ بہہ گئے۔ اب تک آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور ہم نے لگ بھگ 60 لوگوں کو بچایا ہے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی انتظامیہ بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: