உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانپورمیں افسوسناک واقعہ :سڑک حادثے میں17افرادکی موت،وزیراعظم اورسی ایم نےمعاوضہ کیااعلان

    اتر پردیش کے کانپور میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار بس لوڈر سے ٹکرا جانے کے بعد پل سے نیچے گر گئی۔(علامتی تصویر، shutterstock)۔

    اتر پردیش کے کانپور میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار بس لوڈر سے ٹکرا جانے کے بعد پل سے نیچے گر گئی۔(علامتی تصویر، shutterstock)۔

    اسپتال کے انتظامیہ نے بتایا کہ چار افراد کو پہلے اسپتال لایا گیا ، اس کے بعد مزید چھ افراد کو بھی لایا گیا۔ ابتدائی طور پر اسپتال لائے گئے تمام افراد کی موت ہوگئی تھی۔ آہستہ آہستہ دوسرے زخمی بھی دم توڑنے لگے۔ اب تک اس حادثے میں 17 افراد کی موت ہوچکی ہے اور پانچ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

    • Share this:
      کانپور: منگل کے روز اتر پردیش کے کانپور میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک تیز رفتار بس لوڈر سے ٹکرا جانے کے بعد پل سے نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تمام زخمیوں کو ہیلیٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جیسے ہی حادثے کے بارے میں اطلاع ملی ، خود سی ایم او علاج کے انتظامات کے لئے ہیلیٹ پہنچ گئے۔ معلومات کے مطابق ، یہ حادثہ کانپور کے سنچندی میں پیش آیا۔ اسی دوران ، مقامی ایم ایل اے ابھیجیت سنگا نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوکین میں ایک بڑی تعداد کلیان پور بلاک کے ایشوری گنج اور لال پور گاؤں کے رہنےہ والے ہیں۔حادثے کے بعد ، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی ، سی ایم نے سینئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور ہر ممکن مدد کریں۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

      جانکاری کے مطابق اس وقت اسپتال میں پانچ زخمیوں کا علاج چل رہاہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سب کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی دوران ، اسپتال کے انتظامیہ نے بتایا کہ چار افراد کو پہلے اسپتال لایا گیا ، اس کے بعد مزید چھ افراد کو بھی لایا گیا۔ ابتدائی طور پر اسپتال لائے گئے تمام افراد کی موت ہوگئی تھی۔ آہستہ آہستہ دوسرے زخمی بھی دم توڑنے لگے۔ اب تک اس حادثے میں 17 افراد کی موت ہوچکی ہے اور پانچ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔


      وزیر اعظم نے نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے جتایا افسوس

      کانپور حادثے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کرکے غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ کانپور میں سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں بہت سارے لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے جاں مہلوکین کے لواحقین کو 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50،000 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔


      وزیراعلیٰ نے امدادی رقم کا بھی اعلان کیا

      حادثے کے بعد ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، وزیر اعلیٰ نے کانپور کے ضلعی مجسٹریٹ سے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ کرنے کا کہا ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: