ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان میں لاک ڈاون میں پھنسے 179 پاکستانی شہریوں کی واگہہ بارڈر سے ہوگی وطن واپسی

پاکستانی شہری اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے ہندوستان کے دوہ پر آئے تھے ۔ ان میں کچھ مدھیہ پردیش میں تھے تو کچھ چھتیس گڑھ ، دہلی ، مہاراشٹر ، ہریانہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے ۔

  • Share this:
ہندوستان میں لاک ڈاون میں پھنسے 179 پاکستانی شہریوں کی واگہہ بارڈر سے ہوگی وطن واپسی
ہندوستان میں لاک ڈاون میں پھنسے 179 پاکستانی شہریوں کی واگہہ بارڈر سے ہوگی وطن واپسی

پاکستان سے ہندوستان آئے 179 پاکستانی شہری کل واگہہ بارڈر کے راستے وطن لوٹ جائیں گے ۔ سبھی پاکستانی اپنے اہل خانہ سے ملنے کیلئے ہندوستان آئے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ ہندوستان میں لاگو کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے ہندوستان میں ہی پھنسے ہوئے تھے ۔ حالانکہ اب یہ اپنے وطن لوٹ جائیں گے ۔ ان کی واپسی واگہہ بارڈر کے راستے ہوگی ۔


اے آر وائی اردو نیوز کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے ہندوستان کے دوہ پر آئے تھے ۔ ان میں کچھ مدھیہ پردیش میں تھے تو کچھ چھتیس گڑھ ، دہلی ، مہاراشٹر ، ہریانہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے ۔ یہ پاکستانی پنجاب کے شہر امرتسر پہنچیں گے اور کل واگہہ بارڈر سے ہوتے ہوئے پاکستان لوٹ جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ لوٹنے والے پاکستانیوں کو 72 گھنٹوں کیلئے کوارنٹائن کیا جائے گا ۔


خیال رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں ہندوستان میں پھنسے 193 پاکستانی شہری واگہہ بارڈر کے راستے وطن لوٹ چکے ہیں ۔ وہیں اس سے پہلے گزشتہ ماہ ہندوستان سے جانے والی دو خواتین پاکستان میں کورونا پازیٹیو پائی گئی تھیں ، جس کے بعد اٹاری امیگریشن دفتر میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا تھا اور کاونٹروں پر موجود سبھی لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے لوگوں کو فورا کوارنٹائن سینٹروں میں منتقل کردیا گیا تھا ۔

First published: May 26, 2020 11:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading