உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    موٹر سائیکل سے معمولی ٹکر کے بعد جھگڑا، 18 سالہ نوجوان کی موت، سرخ ٹی شرٹ قتل کی وجہ بن گئی

    موٹر سائیکل سے معمولی ٹکر کے بعد جھگڑا، 18 سالہ نوجوان کی موت، سرخ ٹی شرٹ قتل کی وجہ بن گئی

    موٹر سائیکل سے معمولی ٹکر کے بعد جھگڑا، 18 سالہ نوجوان کی موت، سرخ ٹی شرٹ قتل کی وجہ بن گئی

    ممبئی سے متصل کاشی میرا کے ہاٹ کیش علاقہ میں ایک معصوم نوجوان کے قتل کا سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گزشتہ اتوار یعنی 29 اگست کو ہاٹ میش میں رہنے والے نوجوانوں کی گھوڑ بندرمیں رہنے والے ایک نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمولی جھگڑا ہوا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی سے متصل کاشی میرا کے ہاٹ کیش علاقہ میں ایک معصوم نوجوان کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گزشتہ اتوار یعنی 29 اگست کو ہاٹ میش میں رہنے والے نوجوانوں کی گھوڑ بندر میں رہنے والے ایک نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمولی جھگڑا ہوا۔ گھوڑ بندرکا نوجوان جسے موٹر سائیکل کی ٹکرکے بعد مارا گیا، اس کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اس واقعے کے بعد ایک معصوم نوجوان کو غصے میں صرف اس لئے مار ڈالا کہ اس نےلال ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ کیونکہ ان لڑکوں میں سے ایک جس نے اسے موٹر سائیکل کے ٹکرانے کے بعد مارا تھا، لال ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

    کاشی میرا پولیس نے 9 ملزمین کے خلاف قتل اور رائٹنگ کا مقدمہ درج کرکے 8 افرادکو گرفتار کیا ہے۔ کاشی میرا پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سنجے ہزارے سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق، ہاٹ کیش کے تین نوجوانوں نے گھوڑبندر کمپلیکس میں رہنے والے نوجوانوں کو مارا پیٹا تھا، جس کے بعد نوجوان اپنے گھر والوں کو اطلاع دینے کے لئے اپنے علاقے میں گیا۔

     کاشی میرا پولیس نے 9 ملزمین کے خلاف قتل اور رائٹنگ کا مقدمہ درج کرکے 8 افرادکو گرفتار کیا ہے۔

    کاشی میرا پولیس نے 9 ملزمین کے خلاف قتل اور رائٹنگ کا مقدمہ درج کرکے 8 افرادکو گرفتار کیا ہے۔


    اپںےگھر والوں اور دوستوں کو لے کرجائے وقوع پر واپس آیا، اپنی مارکا بدلہ لینے کے لئے تینوں نوجوانوں کی تلاش شروع کی، مگر ان تینوں لڑکے دکھائی نہیں دیئے، لیکن اسی جگہ پر 18 سالہ شوبھم بھواڑ کو سرخ ٹی شرٹ میں دیکھا، نوجوان کی پٹائی کرنے والے ایک ملزم نے لال ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، اس لئے سب نے مل کرشبھم کی جم کر پٹائی کردی۔ بری طرح زخمی شوبھم بھواڑکو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کاشی میرا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا اور9 میں سے 8 ملزمین کو گرفتارکرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔

    پولیس کے مطابق قتل کے مقدمے میں گرفتارکلیدی ملزم اپادھیائےکےخلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج تھے، جس کی وجہ سے کاشی میرا پولیس اس کے خلاف تڑی پارکی کارروائی کرنےجا رہی تھی، وہیں اس کیس میں ملوث دو ملزمین کےخلاف اس واقعہ سے پہلے کئی مقدمات درج ہیں۔ کاشی میرا پولیس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے اور قتل میں ملوث ہر ملزم کا کریمنل ریکارڈ دیکھ رہی ہے تاکہ ملزمین کو سخت سے سخت سزامل سکے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: