ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Corona Update: دہلی میں ریکارڈ ٹوٹنےکا سلسلہ جاری، اب ایک دن میں ملے1877 متاثر

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کا سب سے ہولناک شکل اختیار کرلیا ہے اور 1877 ریکارڈ نئے کیسز سے کل متاثرین کے اعداد و شمار 34 ہزار اور ریکارڈ 65 مزید مریضوں کی ہلاکت ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔

  • Share this:
Corona Update: دہلی میں ریکارڈ ٹوٹنےکا سلسلہ جاری، اب ایک دن میں ملے1877 متاثر
دہلی میں ریکارڈ ٹوٹنےکا سلسلہ جاری، اب ایک دن میں ملے1877 متاثر

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کا سب سے ہولناک شکل اختیار کرلیا ہے اور 1877 ریکارڈ نئے کیسز سے کل متاثرین کے اعداد و شمار 34 ہزار اور ریکارڈ 65 مزید مریضوں کی ہلاکت ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔

دہلی کے وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی رات جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1877 ریکارڈ کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 34687 ہو گئی۔ نئے کیسز اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اعداد و شمار میں اموات 65 بتائی گئی ہے حالانکہ 984 کے مقابلے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد میں 101 کا اضافہ ہوا ہے۔


وزارت کے مطابق دہلی میں وائرس سے آج 486 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک 12731 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال قومی دار الحکومت میں 20871 کیسز فعال ہیں۔ دہلی حکومت کے مطابق 16241 کورونا مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اب تک 271516 افراد کو کورونا کی تفتیش کی گئی۔ کنٹینمینٹ زون کی تعداد بڑھ کر 216 ہو گئی۔ دہلی میں اسپتالوں میں کل کورونا بیڈ 9444 ہیں جن میں سے 5096 پر ہیں جبکہ 4348 بیڈ خالی ہیں۔ آئی سی یو بیڈ اور وینٹیلیٹر کل 584 ہیں جن میں 318 پر مریض ہیں جبکہ 266 خالی ہیں۔

وزارت کے مطابق دہلی میں وائرس سے آج 486 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک 12731 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وزارت کے مطابق دہلی میں وائرس سے آج 486 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک 12731 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


 

دہلی میں بڑھی شمشان گھاٹ اور قبرستانوں کی تعداد

کورونا کا قہر دیکھتے ہوئے ملک کی راجدھانی دہلی میں شمشان گھاٹ اور قبرستانون کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ ایم سی ڈی کے چیئرمین جے پرکاش کا کہنا ہے کہ تینوں ایم سی ڈی میں شمشان گھاٹ اور قبرستان کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس سے پھیلی وبا کو دیکھتے ہوئے نارتھ ایم سی ڈی میں 4شمشان گھاٹ، دو قبرستان اور ایسٹ ایم سی ڈی میں 2 شمشان گھاٹ بڑھائے گئے ہیں۔ وہیں ساوتھ ایم سی ڈی میں بھی تین اضافی شمشان گھاٹ بنائے گئے ہیں۔ یہ اقدامات اس لئے کئے گئے ہیں، تاکہ وبا کے دوران کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کے بعد لاش کی آخری رسوم ادا کرنے میں کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ساتھ ہی جے پرکاش نے دہلی حکومت کے اس الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے، جس میں ایم سی ڈی پر کام نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کی وجہ سے ہو رہی اموات کو اعدادوشمار بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں ساوتھ ایم سی ڈی نے پنجابی باغ شمشان گھاٹ کو پوری طرح کووڈ-19 کے لئے الاٹ کردیا ہے۔

 

 
First published: Jun 11, 2020 11:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading