یمکیشور: اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع کے یمکیشور علاقے کے ایک ریزارٹ سے پانچ دن پہلے مشتبہ حالات میں 19 سال کی لڑکی انکتا بھنڈاری لاپتہ ہوگئی تھی۔ مبینہ طور پر قتل کرکے اس کی لاش چیلا نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے جمعہ کے روز اس کی جانکاری دی۔ پولیس نے جمعہ کو یہ دعویٰ ریزارٹ مالک پُلک آریہ، منیجر سوربھ بھاسکر اور معاون منیجر انکت گپتا کو گرفتار کرنے کے بعد کیا۔
واضح رہے کہ پلکت آریہ ہری دوار کے بی جے پی لیڈر ونود آریہ کا بیٹا بتایا جا رہا ہے۔ اس حادثہ پر وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھانی نے کہا کہ یہ گھناونا عمل کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی۔ پوڑی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیکھر چندر سیال نے بتایا کہ رشی کیش-چیلا موٹر شاہراہ پر گنگا بھوگپور علاقے میں واقع ریزارٹ میں ریسپنسٹ کے طور پر کام کرنے والی انکتا کی گمشدگی سے متعلق اس کے والدین نے 19 ستمبر کو ریونیو پولیس چوکی ادے پور تلّا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے جمعرات کو اسے لکشمن جھولا پولیس تھانے کو سونپاگیا، جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر تینوں ملزمین کو گرفتارکرلیا۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثہ کو مایوس کن اور گھناونا بتاتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے یہ جرم کیا ہے، اسے سخت سزا دلائی جائے گی۔
پولیس کو الجھاتے رہے ملزمانسیال نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں پہلے تو ملزمین ٹال مٹول کرتے رہے اور پولیس کو الجھاتے رہے، لیکن سختی سے پوچھنے پر انہوں نے انکتا کا قتل کرکے اس کی لاش چیلا نہر میں پھینکنے کی بات قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم کو چیلا نہر علاقے میں لاش کو تلاش کرنے کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ اہم ملزم پلکت آریہ ہری دوار کے بی جے پی لیڈر ونود آریہ کا بیٹا بتایا جا رہا ہے، جو سابقہ وقت میں درجہ حاصل ریاستی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
ملزم کو دلائیں گے سخت سزا: وزیراعلیٰ دھامیاس حادثہ کو مایوس کن اور گھناونا بتاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ جس کسی نے یہ جرم کیا ہے، اسے سخت سزا دلائی جائے گی۔ حادثہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پشکر سنگھ دھامی نے کہا، ’یہ مایوس کن اور گھناونا حادثہ ہے۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔ ایسا گھناونا جرم کرنے والوں پر سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔ متاثرہ کو انصاف دلانے کو یقینی بنایا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔