ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بڑی خبر: جموں کے کالو چک اور کنجونی میں پھر اڑتے نظر آئے 2 ڈرون

Jammu Drone: ڈرون کو لے کر سیکورٹی اہلکار محتاط ہیں۔ حالانکہ ابھی اس حادثہ سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: جموں کے کالو چک اور کنجونی میں پھر اڑتے نظر آئے 2 ڈرون
جموں کے کالو چک اور کنجونی میں پھر اڑتے نظر آئے 2 ڈرون

جموں: جموں (Jammu) میں ہندوستانی فضائیہ ایئر بیس پر ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے دھماکہ خیز اشیا کے بعد فوجی ٹھکانوں کے اوپر ڈرون (Drone) نظر آنے کا سلسلہ نہیں تھم رہا ہے۔ اب بدھ کو صبح صبح جموں کے کالو چک اور کنجونی میں 2 ڈرون دیکھے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اسے لے کر سیکورٹی اہلکار محتاط ہیں۔ حالانکہ ابھی اس حادثہ سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


اس سے پہلے پیر کو فوج کے جوانوں نے رتنوچک - کالوچک اسٹیشن کے اوپر اڑ رہے دو ڈرون پر گولہ باری کی تھی، جو بعد میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ افسران کے مطابق، ایک ڈرون اتوار کی دیر شب پونے 12 بجے اور دوسرا ڈرون دو بجکر 40 منٹ پر دیکھا گیا تھا۔ فوجیوں کے گولیاں چلانے کے بعد وہ وہاں سے اڑ گئے۔ سال 2002 میں یہاں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں 10 بچوں سمیت 31 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔


وہیں جموں ہوائی اڈے احاطے میں واقع ہندوستانی فضائیہ اسٹیشن پر ہوئے ڈرون حملے کی جانچ منگل کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے سنبھال لی ہے۔ ہندوستانی ایئربیس اسٹیشن پر اتوار کی صبح ہوئے اپنی طرح کے ایسے پہلے دہشت گردانہ حملے کی جانچ این آئی اے کو سونپنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق، این آئی اے نے کہا کہ اس نے 27 جون کی تاریخ میں ستواری تھانے میں دوبارہ معاملہ درج کیا ہے۔


ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے جموں میں دھماکہ خیز اشیا ایکٹ، غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ کی دیگر دفعات اور ہندوستانی پینل کوڈ کے دفعہ 307 (قتل کی کوشش)، 120 بی (مجرمانہ سازش) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ معاملہ جموں کے ایئر فورس اسٹیشن، ستواری احاطہ کے اندر ایک دھماکہ اور اس کے قریب 6 منٹ بعد ایک اور دھماکہ ہونے سے متعلق ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 30, 2021 09:57 AM IST