Nagpur:تیسرے عاشق کے ساتھ بھاگی خاتون، تھانے میں شکایت درج کرانے پہنچے پہلے دونوں شوہر
دوسرے شوہر نے پہلے سونیگاؤں پولس اسٹیشن سے رجوع کیا تھا۔ بعد میں، بھروسہ سیل کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے ایک ناقابل شناخت کرائم درج کیا ہے۔ بھروسہ سیل کی انچارج سینئر انسپکٹر سیما سروے نے بتایا کہ دوسرا آدمی خاتون کو واپس لانے کے لیے بے چین ہے، لیکن پہلے والا بالکل تیار نہیں ہے۔
دوسرے شوہر نے پہلے سونیگاؤں پولس اسٹیشن سے رجوع کیا تھا۔ بعد میں، بھروسہ سیل کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے ایک ناقابل شناخت کرائم درج کیا ہے۔ بھروسہ سیل کی انچارج سینئر انسپکٹر سیما سروے نے بتایا کہ دوسرا آدمی خاتون کو واپس لانے کے لیے بے چین ہے، لیکن پہلے والا بالکل تیار نہیں ہے۔
ناگپور:مہاراشٹر کے ناگپور کے بھروسہ پولیس اسٹیشن میں دو شوہراپنی بیوی کی تلاش میں شکایت درج کرانے پہنچے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان دونوں کی شادی ایک ہی لڑکی سے ہوئی تھی لیکن اب ان دونوں کی بیوی کسی تیسرے مبینہ عاشق کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔ کچھ دنوںإ پہلے یہ خاتون اپنے دوسرے شوہر سے یہ کہہ کر گھر سے گئی تھی کہ وہ اپنے گاوں جارہی ہے۔
ایک انگریزی اخبار کے مطابق، خاتون کی اپ نے تیسرے عاشق سے ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔ حالانکہ پولیس کے پاس اس کو لے کر زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ فی الحال پولیس نے شکایت درج کرنے سے منع کردیا ہے اور ان دونوں کو سونے گاوں نام کے تھانے میں جانے کو کہا گیا ہے۔ دراصل یہ اس علاقے میں رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
دو شادی اور اب دونوں سے الگ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے پہلے شوہر سے محبت کی شادی کی تھی۔ ان دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ لیکن شادی کے چار سال بعد یہ خاتون اپنے نئے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی۔ بعد میں دونوں نے ایک مندر میں شادی بھی کی۔ یہ شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔ پہلا شوہر میسن ہے۔ جبکہ دوسرا شوہر آپٹک فائبر بچھانے کا کام کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق پہلے اور دوسرے شوہر تیسرے کو سبق سکھانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
پہلا شوہر گھر لانے کو تیار نہیں بتایا گیا ہے کہ دوسرے شوہر نے پہلے سونیگاؤں پولس اسٹیشن سے رجوع کیا تھا۔ بعد میں، بھروسہ سیل کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے ایک ناقابل شناخت کرائم درج کیا ہے۔ بھروسہ سیل کی انچارج سینئر انسپکٹر سیما سروے نے بتایا کہ دوسرا آدمی خاتون کو واپس لانے کے لیے بے چین ہے، لیکن پہلے والا بالکل تیار نہیں ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔