ہولی کےموقع پردہلی میں تشددکے واقعات، 2افرادکی موت،2کی حالت تشویشناک

دہلی کے کچھ علاقوں میں تشدد کے بڑے واقعات

دہلی کے کچھ علاقوں میں تشدد کے بڑے واقعات

واقعے میں کل 7 افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سونو اور نوین کی موت ہو گئی۔ جب کہ ابھیشیک اور ایک اور شخص شدید زخمی ہیں۔ فی الحال سبھی کو صفدر جنگ اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi Cantonment, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ہولی کے دن دہلی کے کچھ علاقوں میں بڑے واقعات رونما ہوئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی دوپہر جھگڑے کی تین شکایات موصول ہوئیں، چاقو کے وار سے دو افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع ملی۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق دوپہر 1.36، 1.42 اور 1:47 بجے پر فون کالس موصول ہوئیں ہیں۔ یہ جھگڑا منڈکا کے علاقے فرینڈز انکلیو میں ہوا۔ یہاں سونو نامی نوجوان کا اپنے جاننے والے ابھیشیک سے جھگڑا ہوا جو قریب میں واقع گلی نمبر 1 میں رہتا ہے۔ ابھیشیک اور اس کے دوستوں نے سونو کے ساتھ مارپیٹ کی اسی دوران بیچ بچاؤ کرنے والوں پر بھی وار کیے۔

    اس کے بعد ابھیشیک کو بری طرح مارا پیٹا گیا اور چاقو سے مارا گیا۔ واقعے میں کل 7 افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سونو اور نوین کی موت ہو گئی۔ جب کہ ابھیشیک اور ایک اور شخص شدید زخمی ہیں۔ فی الحال سبھی کو صفدر جنگ اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ باقی تین کی حالت مستحکم ہے اور وہ قریبی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    پولیس کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس تمام زاوایوں سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ کرائم اور ایف ایس ایل کی ٹیمیں بھی طلب کر لی گئیں۔یہ لوگ منڈکا کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔ حملے کی ابتدائی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    پولیس کےمطابق اس واقعے میں 7 زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی موت ہو چکی ہے جب کہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ انہیں صفدر جنگ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جب کہ 3 کا اسی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

    دہلی کے بھجن پورہ علاقے میں بڑا حادثہ


    یہاں ہولی کے دن دہلی میں ایک بڑا حادثہ ہوا۔ یہاں بھجن پورہ علاقے میں اچانک ایک عمارت گر گئی۔ واقعہ کے وقت قریب ہی موجود ایک شخص نے یہ سارا واقعہ اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت آہستہ آہستہ سامنے کی طرف جھکنے لگی۔ پھر چند منٹوں میں یہ زوردار آواز کے ساتھ گر کر ملبے میں تبدیل ہو گئی۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: