ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

دہلی میں کشمیر کے 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار، قومی راجدھانی کو دہلانے کی سازش کرنے کا الزام

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالطیف اور اشرف کھٹانا کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کشمیر کے بارہمولہ اور کپواڑہ (Baramulla And Kupwara) ضلع کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔

  • Share this:
دہلی میں کشمیر کے 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار، قومی راجدھانی کو دہلانے کی سازش کرنے کا الزام
دہلی میں کشمیر کے 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار، قومی راجدھانی کو دہلانے کی سازش کرنے کا الزام

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسپیشل سیل نے ان دونوں مشتبہ دہشت گردوں کو پیر کی شب گرفتار کیا۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں قومی دارالحکومت میں کسی بڑے دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالطیف اور اشرف کھٹانا کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کشمیر کے بارہمولہ اور کپواڑہ ضلع کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہلی پولیس کی اسپیشل نے ان دونوں مشتبہ دہشت گردوں کو سرائے کالے خاں کے نزدیک بنے ملینیم پارک کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس نے ان کے پاس سے 2 سیمی آٹو میٹک پسٹل اور 10 زندہ کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔


دھولا کنواں علاقے میں تصادم کے بعد دہشت گرد گرفتار


واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ میں راجدھانی دہلی کے دھولا کنواں علاقے میں تصادم میں ایک مشتبہ دہشت گرد پکڑا گیا تھا۔ اس کی پہچان ابو یوسف کے طور پر کی گئی تھی۔ اس کا تعلق دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دھولا کنواں سے قرول باغ کو جوڑنے والی رج روڈ کے پاس انکاونٹر کے بعد اس دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے پاس سے دو آئی ای ڈی اور ایک پستول برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس آئی ایس سے کنکشن

دہلی پولیس نے بتایا کہ آئی ایس آئی ایس کا مشتبہ دہشت گرد ایک بائیک پر سوار تھا۔ اس مشتبہ دہشت گرد کے پاس 15 کلو دھماکہ خیز مادہ تھا۔ حالانکہ پولیس کا کہنا تھا کہ اس کے پاس سے پریشر کوکر سے بنا آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے۔ دراصل، دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مشتبہ دہشت گرد راجدھانی میں دہشت پھیلانے کے ارادے سے گھسا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے دھولا کنواں کے پاس مشبہ شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کردی۔ دونوں طرف سے چلی فائرنگ کے بعد دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہا کے مطابق پکڑا گیا شخص آئی ایس آئی ایس سے وابستہ ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 17, 2020 11:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading