جموں و کشمیر کے ترال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک

جموں۔کشمیر کے ترال میں دہشت گردوں کے ساتھ پیر کی شام سے چل رہے انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Mar 05, 2019 08:13 AM IST | Updated on: Mar 05, 2019 03:05 PM IST
جموں و کشمیر کے ترال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک

جموں۔کشمیر کے ترال میں دہشت گردوں کے ساتھ پیر کی شام سے چل رہے انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ واضح ہو کہ پیر کو جموں۔ کشمیر پولیس کو ترال علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی جانکاری ملی تھی جس کے بعد سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے دہشت گردوں کو گھیر لیا۔

اس آپریشن میں آرمی کے 42 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ا یف 180 بٹالین نے ساتھ مل کر دونوں دونوں دہشت گردوں کو ڈھیر کردیا۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے  جموں۔کشمیر کے ہندواڑہ میں سنیچر کی دیر رات سے سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ بھاری گولی باری میں 2 سی آرپی ایف افسر اور جموں۔کشمیر پولیس کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے ۔انکاؤنٹر کی جگہ پر مقامی لوگوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس دوران چار شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Loading...