جموں وکشمیر: بڈگام انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک، کشمیر زون پولیس کی تصدیق
جموں وکشمیر: بڈگام انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک
جموں وکشمیر کے بڈگام ضلع میں سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، موچھو علاقہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی دستوں کے بیچ گولہ باری میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سری نگر: جموں وکشمیر کے بڈگام ضلع میں سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، موچھو علاقہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی دستوں کے بیچ گولہ باری میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل شام میں تقریباً پانچ 5 پولیس کو سری نگر سے متصل بڈگام کے موچھو علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ سیکورٹی دستوں نے علاقہ کو گھیرے میں لیا اور تلاشی شروع کردی۔ شام چھ بجے انھیں ایک رہائشی مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
حکام نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع موچوا میں منگل کی شام دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شروع ہونے والے ایک انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لےکر دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کی۔ اس کے بعد دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے بتایا، "سرچ آپریشن جاری ہے کیونکہ دو نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔"
اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگ نکلنے میں کامیاب نہ ہوں اس لئے سیکورٹی عملہ نے لائٹیں نصب کیں۔ تھوڑی دیرکی خاموشی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق علاقہ میں دو ملی ٹنٹ پھنسے ہیں۔آخری خبریں آنے تک انکاونٹر کے مقام پر زوردار دھماکوں کی آوازیں آرہی تھیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔