زندگی کی جنگ ہار گیا 2 سال کا سجیت، ریسکیو ٹیم نے 70 فٹ گہرے بورویل سے نکالی لاش

ولسن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سرکاری افسر نے کہا کہ سجیت ولسن کا جسم بورویل کے اندر ڈی کمپوزڈ (سڑ۔گل )گیا تھا۔ معصوم کو بچانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا"۔

Oct 29, 2019 09:04 AM IST | Updated on: Oct 29, 2019 09:55 AM IST
زندگی کی جنگ ہار گیا 2 سال کا سجیت، ریسکیو ٹیم نے 70 فٹ گہرے بورویل سے نکالی لاش

تمل ناڈو کے تریچورہ پلی میں 70 فٹ بووریل  میں گرا 2 سا ل کا معصوم سجیت ولسن آخر کار زندگی کی جنگ ہار ہی گیا۔ ریسکیو ٹیم اسے بورویل سے زندہ نہیں نکال پائی۔  ولسن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سرکاری افسر نے کہا کہ سجیت ولسن کا جسم بورویل کے اندر ڈی کمپوزڈ (سڑ۔گل )گیا تھا۔ معصوم کو بچانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا"۔

سجیت ولسن جمعہ یعنی 25اکتوبر  کی دوپہر اپنے گھر کے پیچھے کھیلتے۔کھیلتے 25 فٹ گہرے بورویل میں گرگیا تھا لیکن پھسلتے ہوئے وہ 70 فٹ تک کی گہرائی میں چلا گیا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے پوزیشن سمجھنے کے بعد کہا تھا کہ بچے کو نکالنے میں آدھے دن کا وقت اور لگے گا لیکن منگل کو علی الصبح بورویل کے اندر سے بدبو آنے لگی۔ بچے کا جسم سڑ چکا تھا۔ اب لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیم میں شامل ایک ممبر کے مطابق بچے تک پہنچنے کیلئے تقریبا 40 میٹر کا گڈھا کھود لیا گیا تھا۔ بچہ 70 فٹ گہرے گڈھے میں گرا تھا ایسے میں بچے تک پہنچنے کیلئے  ایک میٹر چوڑی سرنگ بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن یہ کوشش بھی ناکام رہی۔ کیونکہ ٹھیک سے سانس نہیں لے پانے کی وجہ سے بچہ بیہوش ہوگیا تھا اور کوئی حرکت نظر نہیں آ رہی تھی۔

Loading...

بچے کی سلامتی کے لئے پی ایم مودی نے کی تھی دعا

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے دن ٹویٹ کرکے  کہا تھا کہ اُن کی دعائیں تین سالہ بچے سجیت ولسن کے ساتھ ہیں جو تمل ناڈو کے علاقہ تریچورہ پلی کے قریب گزشتہ 77 گھنٹوں سے زیادہ وقت سے ایک سوکھے بورویل میں پھنسا ہوا ہے ۔ اُس کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ تمل ناڈو پلانی سوامی سے بچاؤ کوششوں کے بارے میں بات چیت کی تھی ۔ لیکن تمام تر کوششوں کے بعد بھی بچے کی جان بچائی نہیں جا سکی۔

وہیں سجیت ولسن کی زندگی کیلئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی دعا کی تھی۔

Loading...