ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش : سرپھرے شخص نے 20 بچوں کو بنایا یرغمال ، آزاد کرانے گئی پولیس پر فائرنگ ، این ایس جی کمانڈو طلب

بتایا جارہا ہے کہ اس نے سالگرہ پارٹی کے نام پر بچوں کو گھر پر بلایا تھا ۔ وہ بند گھر کی چھت سے مسلسل فائرنگ کررہا ہے ۔ وہیں اس معاملہ کو لے کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے ۔

  • Share this:
اترپردیش : سرپھرے شخص نے 20 بچوں کو بنایا یرغمال ، آزاد کرانے گئی پولیس پر فائرنگ ، این ایس جی کمانڈو طلب
اترپردیش : سرپھرے شخص نے 20 بچوں کو بنایا یرغمال ، آزاد کرانے گئی پولیس پر فائرنگ ، این ایس جی کمانڈو طلب

اترپردیش کے فرخ آباد میں سر پھرے نوجوان نے تقریبا 20 بچوں کو یرغمال بنالیا ہے ۔ نوجوان نے محلہ کے ایک درجن سے زیادہ بچوں کو گھر میں قید کردیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نے سالگرہ پارٹی کے نام پر بچوں کو گھر پر بلایا تھا ۔ وہ بند گھر کی چھت سے مسلسل فائرنگ کررہا ہے ۔ وہیں اس معاملہ کو لے کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے ۔ آئی جی رینج موہت اگروال نے بتایا کہ یرغمال بچوں کو آزاد کرانے کیلئے کمانڈو بلائے گئے ہیں ۔


اترپردیش کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پی وی راما شاستری نے کہا کہ ہم نے این ایس جی کمانڈو طلب کئے ہیں ۔ ریاست کی پوری مشینری اس معاملہ کو دیکھ رہی ہے ۔ اس معاملہ کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا ۔



اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ کوتوالی حلقہ محمد آباد کے کسریا گاوں میں پیش آیا ہے ۔ فائرنگ میں تھانہ انچارج سمیت سپاہی زخمی ہوگئے ہیں ۔ فائرنگ میں ایک مقامی شخص کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ فرخ آباد کے واقعہ پر ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا کہ ہم بچوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ہیں ۔ نوجوان نے 12 سے 20 بچوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ کمرے کے اندر سے فائرنگ ہورہی ہے ۔ فائرنگ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ این ایس جی کو بھی اطلاع دیدی گئی ہے ۔ یرغمال بنانے والا سزایافتہ ہے ۔ اس نے کم شدت کا بم بھی باہر پھینکا ۔ اے ٹی ایم جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے ۔
First published: Jan 30, 2020 11:49 PM IST