جموں و کشمیر : سوپور میں دہشت گردوں نے کیا گرینیڈ حملہ ، 20 افراد زخمی ، تین کی حالت سنگین

ایسا بتایا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے سوپور بس اسٹینڈ کے پاس مسافروں کو نشانہ بناکر گرینیڈ حملہ کیا ۔

Oct 28, 2019 08:01 PM IST | Updated on: Oct 28, 2019 08:01 PM IST
جموں و کشمیر : سوپور میں دہشت گردوں نے کیا گرینیڈ حملہ ، 20 افراد زخمی ، تین کی حالت سنگین

سوپور میں دہشت گردوں نے کیا گرینیڈ حملہ ۔ فوٹو : اے این آئی ۔

جموں و کشمیر کے سوپور میں پیر کی شام کو ایک دہشت گردانہ حملہ میں 20 افراد زخمی ہوگئے ۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے سوپور بس اسٹینڈ کے پاس مسافروں کو نشانہ بناکر گرینیڈ حملہ کیا ۔ زخمیوں میں تین لوگوں کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ حملہ کے بعد سیکورٹی اہلکار محتاط ہوگئے ہیں ۔ علاقہ کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

سی آر پی ایف کی 179 ویں بٹالین نے جائے واقعہ پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے ۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین طور پر زخمی تین افراد کو سری نگر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کیلئے تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔

Loading...

اس سے پہلے جموں و کشمیر میں سری نگر کے کاکا سرائے علاقہ میں ہفتہ کو دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسیز پر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا ۔ اس حملہ میں چھ جوان زخمی ہوگئے تھے ۔ دہشت گروں نے سی آر پی ایف اور پولیس کے جوانوں پر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا ۔ اس حملہ کے بعد سیکورٹی فورسیز نے علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم چلائی ۔ تاہم اس واقعہ میں بھی ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بدھ کو بھی جموں و کشمیر کے کلگام ضلع میں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف جوانوں کی ایک ٹیم پر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا ۔ کلگام ضلع کے چولگام علاقہ میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک جوان زخمی ہوگیا تھا ۔

Loading...