ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس : نظام الدین مرکز سمیت راجدھانی دہلی میں 20 مقامات کو کیا گیا سیل

نظام الدین مرکز علاقہ میں پوری تاریخ سے سناٹا چھایا ہوا ہے ۔ موقع پر صرف سیکورٹی کے جوان اور کچھ این سی ڈی اہلکار ہیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : نظام الدین مرکز سمیت راجدھانی دہلی میں 20 مقامات کو کیا گیا سیل
کورونا وائرس : نظام الدین مرکز سمیت راجدھانی دہلی میں 20 مقامات کو کیا گیا سیل

راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹس کی شناخت کی گئی ہے ۔ دہلی میں مسلسل بڑھتے کورونا وائرس کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ۲۰ مقامات کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں نظام الدین کے دو علاقے بھی شامل ہیں ۔ پہلا علاقہ مرکز نظام الدین یعنی یہ تبلیغی جماعت کے ہیڈکوارٹر والی بلڈنگ کا علاقہ ہے ، جس کو پوری طرح سے سیل کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح سے نظام الدین بستی کے جی بلاک اور ڈی بلاک کو بھی کورونا وائرس کے خطرے کے مدنظر ہاٹ اسپاٹ مانتے ہوئے سیل کیا گیا ہے ۔ یعنی اس علاقہ میں نہ تو کوئی دکان کھلے گی اور نہ ہی کسی کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی ۔ ضروریات کی چیزوں کو انتظامیہ اور پولیس اہلکار عوام تک چیزیں پہنچائیں گے ۔


نظام الدین مرکز علاقہ میں پوری تاریخ سے سناٹا چھایا ہوا ہے ۔ موقع پر صرف سیکورٹی کے جوان اور کچھ این سی ڈی اہلکار ہیں ۔ اس پورے علاقہ میں کسی کو داخل ہونے یا پھر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ایم سی ڈی اہلکار نے بتایا کہ ان کی گاڑی آج صرف مرکز میں پہلے سے موجود کوڑے کو نکالنے کا کام کر رہی ہے ۔ یہ کوڑا مرکز میں رہ گیا تھا اور اس علاقہ کو سینیٹائز کیا جارہا ہے ۔ نزدیک میں ہی پولیس اسٹیشن نظام الدین ہونے کی وجہ سے سیکورٹی جوانوں کی گاڑیاں اور دلی پولیس کی گاڑیاں کھڑی ہوئی ہیں ۔


غور طلب ہے کہ کہ مرکز نظام الدین سے تقریبا 2300 لوگوں کو نکالا گیا تھا ، جن کو بعد میں آئسولیشن سینٹر بھیجا گیا یا پھر کوارنٹائن کیا گیا یا پھر دلی کے مختلف اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے ۔  حالانکہ پورے ملک میں کورونا وائرس اور تبلیغی جماعت کے تعلق کو دیکھتے ہوئے تقریباً 25000 لوگوں کو آئسولیشن سینٹر میں بھیجا گیا یا پھر کوارنٹاین کیا گیا ہے ۔ دہلی میں کورونا وائرس سے متاثر ان کی تعداد 669 تک جا پہنچی ہے ، جن میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی تعداد 426 ہے ۔

First published: Apr 09, 2020 10:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading