مہاراشٹر: ضلع امراوتی کے تیوسا میں 200 جیلیٹن کی چھڑی اور200 ڈیٹونیٹر بر آمد
مہاراشٹر کے امراوتی میں 200 جیلیٹن کی چھڑی اور 200 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ خیز اشیا امراوتی ضلع کے تیوسا تھانے کی حدود سے برآمد کئے گئے ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 21, 2021 04:08 PM IST

مہاراشٹر: ضلع امراوتی کے تیوسا میں 200 جیلیٹن کی چھڑی اور200 ڈیٹونیٹر بر آمد
امراوتی: دو نا معلوم موٹرسائیکل سواروں کو شک کی بنیاد پر جب پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے روکا تو وہ دونوں اپنے پاس رکھے ہوئے بیگ پھینک کر بھاگ گئے۔ مہاراشٹر کے امراوتی میں 200 جیلیٹن کی چھڑی اور 200 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ خیز اشیا امراوتی ضلع کے تیوسا تھانے کی حدود سے برآمد کئے گئے ہیں۔

پولیس نے اس معاملے میں آئی پی سی اور دھماکہ خیز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کی کارروائی ناکہ بندی کے دوران اس وقت ہوئی، جب موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کے لئے پولیس نے روکا۔ تب دونوں نوجوانوں نے گھبرا کر بارود سے بھرا بیگ پھینک کربھاگ گئے۔ جب پولیس نے بیگ کھولا تو ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ اس بیگ میں کسی چھوٹے موٹے بازارکو تباہ کرنےکے ارادے سے طاقتور دھماکہ خیزمادہ رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعہ مشتبہ دھماکہ خیز مادہ کی تفتیش کرائی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دھماکہ خیز اشیا کے مالک سمیت سوناونے کو بھی گرفتارکیا ہے۔
