نئی دہلی: دارالحکومت دہلی واقع درگاہ حضرت نظام الدین آئے تقریباً 200 لوگوں کی کورونا جانچ شروع ہوگئی ہے۔ تبلیغی جماعت کے مرکز سے تقریباً 15 ممالک کے 100 غیرملکی شہریوں سمیت 200 لوگوں کو دہلی کے الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان لوگوں کی کورونا جانچ کی جائے گی۔ اگر ان کا ٹسٹ منفی (نیگیٹیو) پایا جاتا ہے تو پھر انہیں کوارنٹائن کیا جاسکتا ہے۔
حضرت نظام الدین واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے تقریباً 200 سے زیادہ لوگوں کو کورونا وائرس کی جانچ کے لئے دہلی کے الگ الگ اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت کے مرکز میں بیرون ممالک سے لوگ آئے ہوئے تھے۔ جن لوگوں کو جانچ کے لئے لےجایا گیا ہے، ان مین سے ایک کی موت بھی ہوئی ہے۔ جس شخص کی موت ہوئی ہے، وہ تمل ناڈو کا رہنے والا بتایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 29 لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ 98 لوگ اب تک ٹھیک یا ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔ کورونا سے متعلق خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لئے نیوز 18 اردو سے منسلک رہیں۔
دہلی کے آنند وہار بس ٹرمنل پر گھر جانے کیلئے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔
وہیں دوسری طرف انڈیا گیٹ کو پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے۔ جب بھی کوئی غیر ملکی سیاح یا پھر ملک کے دوسرے حصوں سے لوگ دہلی آتے ہیں تو انڈیا گیٹ ضرور آتے ہیں۔ شام کے وقت تو یہاں پر خوشگوار ماحول ہوتا ہے اور اور شام کا وقت جوڑوں کے لئے یہاں پر گھومنے پھرنےکا وقت ہوتا ہے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے انڈیا گیٹ کو فوری طریقے سے بند کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے سبب انڈیا گیٹ کو پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے۔
انڈیا گیٹ پر شام کے وقت ہزاروں لوگ ہوتے تھے، لیکن اب یہاں پر پوری طرح سناٹا چھایا ہوا ہے۔ حالانکہ کئی لوگ موقع پر آج بھی گھومنے کےلئے پہنچے، لیکن انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔ تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے مدنظر لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے صحیح قدم اٹھایا ہے اور وہ خطرے کو دیکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔