ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کے درمیان دہلی کو لےکر فکر مند ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ، کیجریوال حکومت کو دی گئیں یہ اہم ہدایات

وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر ونود پال کی سربراہی والی کمیٹی کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کریں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 22, 2020 08:21 AM IST
  • Share this:
کورونا وائرس کے درمیان دہلی کو لےکر فکر مند ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ، کیجریوال حکومت کو دی گئیں یہ اہم ہدایات
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا، کیوں کہ دہلی میں کورونا انفیکشن کے معاملات کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ڈاکٹر ونود پال کی سربراہی والی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ نے دہلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس کمیٹی کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نےکہا کہ ایک بار انفیکشن کی تصدیق ہوجانے کے بعد، سبھی افراد کو پہلے کووڈ سنٹر جانا ہوگا اور جن کے پاس گھر میں مناسب سہولت ہے اور جو کسی اور پیچیدہ بیماری کے شکار نہیں ہیں انہیں گھر کی تنہائی میں رکھا جاسکتا ہے۔ نیز، یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کنٹینٹمنٹ زون کو نئے سرے سے محدود کردیا جائے گا اوران کی سرحد اور ان کے اندر کی سرگرمیوں پر سخت مانیٹرنگ اور کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔ نیز، متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کا پتہ لگایا جائے گا اور انھیں قرنطین کیا جائے گا۔ اس میں اروگیہ سیتو اور ہسٹری ایپ کا استعمال شامل ہونا چاہئے۔


یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے باہر ہر گھر کی فہرست اور نگرانی کی جانی چاہئے تاکہ دارالحکومت دہلی کے بارے میں مجموعی معلومات حاصل کی جاسکیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ 27 جون سے پوری دہلی میں سیرولوجیکل سروے شروع کیا جائے گا، جس کو 10 جولائی تک مکمل کرنا ہوگا۔ اس میں 20000 افراد کی اسکریننگ ہوگی۔ اس کے ذریعہ دہلی میں انفیکشن کے پھیلاؤ کا ایک مجموعی جائزہ لیا جائے گا، اور ایک جامع حکمت عملی طے کی جاسکتی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات میں، دہلی کا ہر ضلع ایک بڑے اسپتال سے وابستہ ہوگا جو اس علاقے میں مناسب مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اس رپورٹ میں ان تمام سرگرمیوں کے لئے ایک ٹائم ٹیبل کا ذکر ہے جس میں دہلی حکومت پیر تک ایک لائحہ عمل طے کرے گی اور 26 جون منگل تک ضلعی سطح کی ٹیمیں تشکیل دے کر تمام کنٹینمنٹ زونوں کی حد بندی میں ترمیم کرے گی۔ کنٹینمنٹ زون کا 100 فیصد سروے 30 جون تک کیا جائے گا اور باقی دہلی میں بھی 6 جولائی تک بڑے پیمانے پر سروے کیا جائے گا۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے کیجریوال حکومت کو ہدایت دی ہے کہ دہلی حکومت ہر ایک متوفی کے تعلق سے جائزہ پیش کرے۔ فائل فوٹو
وزیر داخلہ امت شاہ نے کیجریوال حکومت کو ہدایت دی ہے کہ دہلی حکومت ہر ایک متوفی کے تعلق سے جائزہ پیش کرے۔ فائل فوٹو


وزیر داخلہ امت شاہ نے ہدایت دی ہے کہ دہلی حکومت ہر ایک متوفی کے تعلق سے جائزہ پیش کرے۔ اگر وہ گھر میں تنہائی میں تھا تو، اس بات پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے کہ آیا اسے صحیح وقت پر لایا گیا تھا یا نہیں۔ ہر موت کی اطلاع مرکزی حکومت کو دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ سبھی متاثرہ افراد کو پہلے کووڈ سنٹر جانا پڑے گا، اور جن لوگوں کے گھروں میں مناسب نظام موجود ہے اور جو کسی اور پیچیدہ بیماری کا شکار نہیں ہیں انہیں گھر کی تنہائی میں رکھا جاسکتا ہے۔ مرکز کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ کتنے لوگوں کو گھر کی تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے دہلی حکومت کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ کنٹینمنٹ زون میں ترمیم شدہ حد بندی کے لئے تکنیکی مدد لیں۔ اس اجلاس میں مرکزی وزیر صحت، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور ڈاکٹر ونود پال سمیت مرکزی وزیر داخلہ اور صحت کے سکریٹری اور دہلی کے چیف سکریٹری بھی موجود تھے۔
First published: Jun 22, 2020 08:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading