ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جے پورسلسلہ واربم دھماکوں کا معاملہ : 4 ملزمین کو سزائے موت سنائی گئی

جے پور میں ہوئے سلسلہ واربم دھماکوں کےمعاملہ میں عدالت نے مجرمین کو سزائے موت سنائی ہے

  • Share this:
جے پورسلسلہ واربم دھماکوں کا معاملہ : 4 ملزمین کو سزائے موت سنائی گئی
جے پورسلسلہ واربم دھماکوں کا معاملہ : 4 ملزمین کو سزائے موت سنائی گئی

جے پور: 2008 میں راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہوئے سلسلہ واربم دھماکوں کےمعاملہ میں عدالت نے مجرمین کو سزائے موت سنائی ہے۔13 مئی 2008 کو، سلسلہ واربم دھماکوں سے جے پوردہل گیاتھا۔ خصوصی عدالت کے جج اجے کمار شرما نے جمعہ کے روز مجرمین کوسزا سنائی۔ خصوصی عدالت نے چاروں مجرموں کو سزائے موت سنائی ہے۔11 سال پہلے ہوئے دھماکے میں 70افرادکی جانیں گئی تھیں۔ جبکہ ایک 186 افراد زخمی ہوئے تھے۔ گلابی شہر جے پور میں سلسلے وار آٹھ دھما کے ہوئے تھے ۔


ان دفعات کے تحت دی گئی سزائے موت


خصوصی عدالت نے دو روز دن پہلے بدھ کے روز جے پور سلسلہ وار بم دھماکے کے مقدمے میں محمد سیف ، سروراعظمی ، سلمان اورسیف الرحمن کو قصوروارقراردیاتھا۔ آج خصوصی عدالت نے انہیں آئی پی سی کی دفعہ 120 بی ، 302 ، 307 ، 326 ، 324 ، 427 ، 121-اے ، 124-اے ، 153-اے میں سزا سنائی۔ وہیں دھماکہ خیز مواد سے بچاؤ ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت ، دفعہ 13 ، 16 ، 16 (1) اے اور غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کی دفعہ 18 کے تحت، چاروں ملزمان کو مجرم قراردیاگیاہے۔ جمعہ کے روز، سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ان چاروں مجرمین کوعدالت لایا گیا تھا۔ اس دوران عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ فیصلے کے پیش نظر،عدالت کے احاطے میں بہت ہجوم تھا۔




کیس میں ایک ملزم بری

اس کیس میں ، جہاں بم دھماکوں کے چار ملزمان محمد سیف ، سرور اعظمی ، سلمان اور سیف الرحمن کو مجرم قراردیاگیا،وہیں ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے ملزم محمد شہباز حسین کو خصوصی عدالت نے بری کردیاتھا۔ان دھماکوں کے سلسلہ میں درج کیے گئے مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران سیف الرحمن ، سرور، محمد سیف اور سلمان کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام آٹھ مقدمات میں فیصلہ سنایا۔تاہم اب بھی ان دھماکوں سے متعلق کیس میں یہ واضح نہیں ہوا کہ 4 مقدمات میں بم کس نے رکھاتھا۔لیکن تمام 4 ملزمان کوسازش کے مرتکب قراردیا گیا۔

جے پورمیں 13 مئی،2008 کوہوئے تھے دھماکے

تقریباً 11 سال پہلے 13مئی، 2008 کو،جے پورمیں ہوئے 8 سلسلہ وار بم دھماکوں میں 71 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں 185 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں ، جے پور کے مانک چوک اور کوتوالی پولیس اسٹیشن میں 4-4 الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئیں۔ ایس او جی نے دھماکے کے معاملے میں ملزم کو پکڑلیا۔دھماکے کے معاملے میں کل 11 ملزمان میں سے 5 کو راجستھان ایس او جی نے گرفتار کیا تھا۔ ایک ملزم کو گذشتہ سال دہلی پولیس نے گرفتار کیاتھا۔ جبکہ تین ملزمان مرزا شاداب بیگ عرف ملک ، ساجد بڑہ اور محمد خالد تاحال مفرور ہیں۔ وہیں بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹرمیں 2 ملزمان محمد عاطف امین عرف بشیر اور چھوٹا ساجد ہلاک ہوگئے تھے۔ ابتدا میں، کیس کی سماعت انتہائی سست رفتار سے چل رہی تھی۔ لیکن پچھلے 1 سال سے ، اس معاملے نے کافی زور پکڑلیاتھا۔

مجرمین کو اس طرح کیاگیا تھا گرفتار

ستمبر2008 میں، ایس او جی نے سب سے پہلے ملزم محمد شہباز حسین کوگرفتار کیاتھا، جس نے دھماکوں کے بعد ای ۔ میل بھیج کرانڈین مجاہدین کی جانب سے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، اس کی نشاندہی کے بعد پولیس نے مارچ 2009 میں محمد سیف عرف کیریون اورمحمد سروراعظمی کو گرفتار کیا۔ بعد ازاں محمد سلمان اور سیف عرف سیف الرحمن انصاری کوگرفتار کرلیا گیا۔ اس کے بعد پچھلے سال اعجازخان عرف جنید کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ لیکن راجستھان پولیس نے اسے ابھی تک پروڈکشن وارنٹ پرعدالت میں پیش نہیں کیاہے۔
First published: Dec 20, 2019 05:38 PM IST