ہوم » نیوز » وطن نامہ

لوک سبھا الیکشن 2019 کے بارے میں وہ سب جو آپ کو جاننا چاہئے، یہاں پڑھیں پورا شیڈیول

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11 اپریل، دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 18اپریل کو، تیسرے مرحلہ کی 23اپریل کو ،چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ 29اپریل کو ، پانچویں مرحلہ کی 6مئی کو، چھٹے مرحلہ کی ووٹنگ 12مئی اور ساتویں اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ 19 مئی کو ہوگی ۔

  • Share this:

ملک کے سیاسی مستقبل کو طے کرنے والے لوک سبھا انتخابات کا انتظار اب ختم ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لئے 11 اپریل کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 23 مئی کو نتائج سامنے آئیں گے۔

آندھراپردیش، اروناچل پردیش، اوڈیشہ اور سکم میں اسمبلی انتخابات کے لئے لوک سبھا الیکشن کے ساتھ ووٹنگ ہوگی۔ حالاںکہ،  سیکورٹی وجوہات کو دیکھتے ہوئے جموں وکشمیرمیں فی الحال اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11 اپریل، دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 18اپریل کو، تیسرے مرحلہ کی 23اپریل کو ،چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ  29اپریل کو ، پانچویں مرحلہ کی 6مئی کو، چھٹے مرحلہ کی ووٹنگ 12مئی اور ساتویں اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ 19 مئی کو ہوگی ۔

پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 سیٹیں، دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 97 سیٹیں، تیسرے مرحلے میں 14 ریاستوں کی 115 سیٹیں، چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں کی 71 سیٹیں، پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 سیٹیں، چھٹے مرحلے میں 7 ریاستوں کی 59 سیٹیں اورساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 سیٹوں پرالیکشن ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرلا، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، انڈومان، دادرا- ناگرہویلی، دمن دیو، لکشدیپ، دہلی، پانڈوچیری میں ووٹنگ ہوں گے۔
دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو آسام کی پانچ، بہارکی پانچ، چھتیس گڑھ کی تین، جموں وکشمیر کی دو، کرناٹک کی 14، مہاراشٹر کی 10، منی پور کی ایک، اوڈیشہ کی پانچ، تمل ناڈو کی 39، اترپردیش کی 8، مغربی بنگال کی تین اورپانڈوچیری کی ایک سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
تیسرے مرحلے میں 23 اپریل کو آسام کی چار، بہار کی پانچ، چھتیس گڑھ کی سات، گجرات کی 26، گوا کی دو، جموں وکشمیر کی ایک، کرناٹک کی 14، کیرلا کی 20، مہاراشٹر کی 14، اوڈیشہ کی 6، اترپردیش کی 10، مغربی بنگال کی پانچ، دادرا اورنگر ہویلی کی ایک، دمن ویو کی ایک سیٹ پرووٹنگ ہوگی۔
چوتھے مرحلے میں  29 اپریل کو بہار کی پانچ، جموں وکشمیر کی ایک، جھارکھنڈ کی تین، مدھیہ پردیش کی چھ، مہاراشٹر کی 17، اوڈیشہ کی چھ، راجستھان کی 13، اترپردیش کی 13 اورمغربی بنگال کی 8 سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔
پانچویں مرحلے میں 6 مئی کو بہارکی پانچ، جموں وکشمیر کی دو، جھارکھنڈ کی چار، مدھیہ پردیش کی 7، راجستھان کی 12، اترپردیش کی 14 اور مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔
چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو بہارکی 8، ہریانہ کی 10، جھارکھنڈ کی 4، مدھیہ پردیش کی 8، اترپردیش کی 14، مغربی بنگال کی 8 اورقومی دارالحکومت دہلی کی سبھی سات لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔
ساتویں اورآخری مرحلے میں 19 مئی کو بہار کی 8، جھارکھنڈ کی تین، مدھیہ پردیش کی 8، پنجاب کی 13، مغربی بنگال کی 9، چنڈی گڑھ کی ایک، اترپردیش کی 13 اورہماچل پردیش کی 4 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔
First published: Mar 11, 2019 07:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading