لوک سبھا انتخابات کو لے کر ممتا بنرجی نے بدلا رخ، کہا: کانگریس کا ساتھ دیں گی، لیکن.....
لوک سبھا انتخابات کو لے کر ممتا بنرجی نے بدلا رخ، کہا: کانگریس کا ساتھ دیں گی، لیکن..... ۔ تصویر : News18
West Bengal News: مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جہاں کانگریس مضبوط پوزیشن میں ہوگی ، وہاں ان کی پارٹی اس کی حمایت کرے گی ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جہاں کانگریس مضبوط پوزیشن میں ہوگی ، وہاں ان کی پارٹی اس کی حمایت کرے گی ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب ممتا بنرجی نے آگے کی انتخابی لڑائی میں اپوزیشن اتحاد کیلئے ممکنہ حکمت عملی پر ترنمول کانگریس کے رخ کو لے کر صورتحال واضح کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ جہاں بھی کانگریس مضبوط ہے، انہیں لڑنے دیجئے، ہم انہیں حمایت دیں گے، اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ لیکن انہیں دیگر سیاسی پارٹیوں کی بھی حمایت کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ حمایت حاصل کرنے کیلئے کانگریس کو دیگر پارٹیوں کی بھی حمایت کرنی ہوگی ۔
ترنمول کانگریس سپریمو نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں امید ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کے فارمولہ میں ان علاقوں میں علاقائی پارٹیوں کو ترجیح دی جائے گی، جہاں وہ مضبوط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط علاقائی پارٹیوں کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔ بنرجی نے اس سے پہلے کرناٹک میں بی جے پی کے اقتدار گنوانے کے بعد وہاں کے لوگوں کو سلام پیش کیا تھا ۔ انہوں نے حالانکہ ملک کی سب سے قدیم پارٹی کا ذکر کرنے سے پرہیز کیا تھا ۔ حالیہ سالوں میں ترنمول کانگریس اور کانگریس میں ٹکراو دیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کوئی علاقائی سیاسی پارٹی مضبوط ہوتی ہے، وہاں بی جے پی نہیں لڑسکتی ، جو پارٹی کسی علاقہ خاص میں مضبوط ہے، انہیں مل کر لڑنا چاہئے ۔ میں کرناٹک میں کانگریس کی حمایت کررہی ہوں، لیکن اس کو بنگال میں میرے خلاف نہیں لڑنا چاہئے۔
ٹی ایم سی سپریمو ممتا بنرجی نے 2024 کے انتخابات میں کانگریس کی حمایت کرنے پر کہا کہ وہ وہ کانگریس کی حمایت کرنے کیلئے تیار ہیں، بشرطیکہ وہ مغربی بنگال میں میری حمایت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کانگریس اپنی 200 سیٹوں پر مضبوط ہے، ہم نے جو گنتی کی ہے، انہیں لڑنے دیں، ہم ان کی حمایت کریں گے، لیکن انہیں دیگر سیاسی پارٹیوں کی بھی حمایت کرنی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں کرناٹک میں آپ کی حمایت کرتی ہوں، لیکن آپ بنگال میں میرے خلاف لڑتے ہیں تو یہ پالیسی نہیں ہونی چاہئے ۔ اگر آپ کچھ اچھا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ علاقوں میں قربانی دینی ہوگی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔