ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Kumbh Mela:ہری دوار میں2,167 نئے کووڈکیسزلیکن ابھی تک کمبھ میلے کوروکنےکاکوئی منصوبہ نہیں

ہرروز جاری ہونے والی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہری دوار میں 525 افراد کو کورنا مثبت ہورہا ہے۔ گذشتہ پانچ دنوں میں ہفتے کے روز سے مجموعی طور پر 2,167 لوگوں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

  • Share this:
Kumbh Mela:ہری دوار میں2,167 نئے کووڈکیسزلیکن ابھی تک کمبھ میلے کوروکنےکاکوئی منصوبہ نہیں
کمبھ میلہ 30 اپریل تک جاری رہے گا اور 27 اپریل کو ہری دوار میں تیسرا ‘شاہی اشنان‘ ہوگا۔

اتراکھنڈ کے ہری دوار میں کووڈ کے کیسوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر صحت نے ہائی کورٹ کے سامنے التجا کی ہے کہ کمبھ میلہ میں روزانہ 50,000 سے بھی زیادہ آر ٹی-پی سی آر (RT-PCR) کووڈ ٹیسٹ کرائیں جائے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے کہ جب عہدیداروں نے بار بار یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ 31 مارچ سے ہائی کورٹ کے ہدایت کے مطابق 50,000 ٹیسٹ کررہے ہیں۔سکریٹری (صحت) امیت نیگی (Amit Negi) نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہری دوار انتظامیہ نے 39,000 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے ہیں۔سکریٹری نے مزید کہا کہ ہری دوار کو ’’ تیرتی آبادی ‘‘ کی اکثریت حاصل ہے۔ لہذا یہ ٹیسٹ کروانا مشکل ہے۔ عہدیدارکا کہناہےکہ ٹیسٹ کرانے والوں میں مقامی لوگوں کی اکثریت ہے۔


اتراکھنڈ کے کمبھ میلہ میں بھاری بھیڑ
اتراکھنڈ کے کمبھ میلہ میں بھاری بھیڑ


اسی دوران بدھ کے روز ہری دوار میں دوسرا ’شاہی سنن‘ کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے کووڈ کے نئے معاملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ہر روزجاری ہونے والی صحت کی رپورٹ کے مطابق ہری دوار میں 525 افراد کو کورنا مثبت ہورہا ہے۔ گذشتہ پانچ دنوں میں ہفتے کے روز سے مجموعی طور پر 2,167 مثبت پائے گئے ہیں جن میں دو درجن نذیر لوگ ہیں۔


پیر کے شاہی سنن کے مقابلے میں جس کا کمبھ انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر پر محفوظ بنا۔کنبھ نوٹیفکیشن کے مطابق کمبھ میلہ 30 اپریل تک جاری رہے گا اور 27 اپریل کو ہری دوار میں  تیسرا ‘شاہی اشنان‘ ہوگا۔دریں اثنا کمبھ میلہ آفیسر دیپک راوت نے میلہ کی مدت کو مختصر کرنے کے بارے میں معلومات سے انکار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت 30 اپریل سے پہلے اس میلے کو روکنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 15, 2021 10:19 AM IST