ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 2224 نئے کیسز، اموات کی تعداد 1327 ہوئی

دہلی کے وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 2225 ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 41 ہزار 182 ہو گئی۔

  • Share this:
دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 2224 نئے کیسز، اموات کی تعداد 1327 ہوئی
دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 2224 نئے کیسز، اموات کی تعداد 1327 ہوئی

نئی دہلی: قومی دار الحکومت نئی دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کی ایک بار پھر ہولناک شکل نظر آئی اور 2225 ریکارڈ نئے کیسز سے کل متاثرین کے اعداد و شمار 41 ہزار سے تجاوز ک گئے جبکہ ریکارڈ 56 مزید مریضوں کی ہلاکت کے بعد 1327 ہو گئی ہے۔ دہلی میں اتور کو مسلسل تیسرے دن بھی نئے کورونا کیسز دو ہزار سے زیادہ سامنے آئے۔

دہلی کے وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 2225 ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 41 ہزار 182 ہو گئی۔ قبل ازیں جمعہ کو ریکارڈ 2137 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56 مزید مریضوں کی موت سے مجموعی طور پر ہلاکتیں 1327 ہو گئے۔


دہلی کے وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 2225 ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 41 ہزار 182 ہو گئی۔ علامتی تصویر
دہلی کے وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 2225 ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 41 ہزار 182 ہو گئی۔ علامتی تصویر


وزارت کے مطابق دہلی میں وائرس سے آج 878 مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک 15824 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ہفتے کے روز 1547 مریض صحتیاب ہوئے تھے۔ قومی دار الحکومت میں 24,032 کیسز فعال ہیں۔ دہلی حکومت کے مطابق 20793 کورونا مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اب تک 2,90,592 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ کنٹینمینٹ زون کی تعداد بڑھ کر 242 ہو گئی۔ دہلی میں اسپتالوں میں کل کورونا بیڈ 5137 ہیں۔ آئی سی یو میں 695 اور182 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ آج اسپتالوں میں 598 نئے مریض داخل ہوئے اور 362 کو چھٹی ملی۔
First published: Jun 14, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading