உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چائلڈ پورنوگرافی اور ریپ کے ویڈیو پوسٹ کرنے پر 23 ٹوئٹر اکاونٹ کردئیے گئے بلاک

    چائلڈ پورنوگرافی اور ریپ کے ویڈیو پوسٹ کرنے پر 23 ٹوئٹر اکاونٹ کردئیے گئے بلاک ۔ علامتی تصویر ۔

    چائلڈ پورنوگرافی اور ریپ کے ویڈیو پوسٹ کرنے پر 23 ٹوئٹر اکاونٹ کردئیے گئے بلاک ۔ علامتی تصویر ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق، جن اکاونٹ سے یہ سب کیا گیا، ان میں اکاونٹ استعمال کرنے والے یوزر کی ڈیٹیل نہیں ہے۔ ایسے میں ان کی پہچان کرنا مشکل ہورہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ٹوئٹر پر بچوں سے جڑے فحش ویڈیو پوسٹ کرنے کے معاملے میں دلی پولیس کی سائبر کرائم یونٹ نے 23 ٹوئٹر اکاونٹس بلاک کردیے ہیں۔ پچھلے دنوں دلی خواتین کمیشن نے ٹوئٹر پر چائلڈ پورنوگرافی اور ریپ کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا۔

      کمیشن نے ایسے لوگوں کے خلاف پوکسو اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی مانگ کی تھی۔ جانچ میں الزام صحیح پائے گئے۔ پولیس نے ٹوئٹر کو خط لکھ کر فوری ایسے اکاونٹس کو بند کروادیا۔ اب پولیس فحش ویڈیو و مواد پوسٹ کرنے والوں کی پہچان کر کے ان تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ED کا انکشاف: مسجدوں سے زکوۃ ملنے کے دعوے جھوٹے، PFI کا یہ دعویٰ نکلا جھوٹا!

      یہ بھی پڑھیں:
      دہلی پہنچے اشوک گہلوت، سونیا گاندھی سے آج ہونے والی ملاقات طئے کرے گی مستقبل

      چار ٹیمیں ملزمین کی پہچان میں لگ گئی ہیں
      دلی پولیس کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سائبر کرائم یونٹ کی چار الگ الگ ٹیمیں بنا کر ملزمین کی پہچان میں جٹی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، جن اکاونٹ سے یہ سب کیا گیا، ان میں اکاونٹ استعمال کرنے والے یوزر کی ڈیٹیل نہیں ہے۔ ایسے میں ان کی پہچان کرنا مشکل ہورہا ہے۔ اس تعلق سے ٹوئٹر سے مدد مانگی گئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: