نظام الدین مرکزمیں قیام کرنے والے 24افرادکوروناوائر س سے متاثر، دہلی کے وزیرصحت کابیان
دہلی کے محکمہ صحت کے مطابق ، منگل کے روز قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کل معاملات کی تعداد بڑھ کر 576 ہوگئی ، جب کہ ایک دن میں 51 تازہ کیس اور دو اموات ریکار ڈ کی گئی ہے۔حکام کا کہناہے کہ مجموعی طور پر 333 ایسے ہیں جنہوں نے گذشتہ ماہ نظام الدین کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔اس کے ساتھ ہی ، کوویڈ 19 کے نتیجے میں دہلی میں اموات کی تعداد نو ہو گئی ہے۔۔(تصویر:نیوز18)۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اے این آئی کو بتایا کہ نظام الدین مرکز میں قیام کرنے والے 24 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور انکے میڈیکل جانچ کے بعد ٹیسٹ رپورٹ بھی مبثت آئی ہے
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اے این آئی کو بتایا کہ نظام الدین مرکز میں قیام کرنے والے 24 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور انکے میڈیکل جانچ کے بعد ٹیسٹ رپورٹ بھی مبثت آئی ہے۔وہیں مدھیہ پردیش کے اندور میں بھی 17 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اورمیڈیکل جانچ کے بعد انکی ٹیسٹ روپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1162ہوگئی ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے انداز کے مطابق تقریباً 1،500 سے 1،700 نظام الدین مرکز منعقد ہ پروگرام میں شرکت کی تھی۔تاہم حکومت کو اب بھی قطعی تعداد کے بارے میں کوئی یقین نہیں ہے ۔کل 334 افراد کو اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے اور 700 سے زائد افراد کو قرنطین مرکز بھیج دیا گیا ہے۔
We are not certain of the number but it is estimated that 1500-1700 people had assembled at Markaz building. 1033 people have been evacuated so far - 334 of them have been sent to hospital & 700 sent to quarantine center: Satyendar Jain, Delhi Health Minister #Coronaviruspic.twitter.com/LgbQl7hpTX
متعدد اطلاعات کے درمیان جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مرکز نظام الدین نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہے ۔ وہیں دوسری جانب مرکز نظام الدین نے ایک تفصیلی وضاحت جاری کی ۔جس میں کہا گیاہے مرکز نظام الدین کی جانب سے حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم پر عجلت میں لاک ڈاؤن کے ذریعہ ، لوگ پھنس گئے اور مجبوری میں انہیں احاطے میں رہائش کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس وقت جو جہاں سے ہیں وہ لوگ وہیں رک جائیں۔
مرکز نظام الدین ، اب ہندوستان کا سب سے بڑا کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے: " اس پورے واقعہ کے دوران مرکزنظام الدین نے کبھی بھی قانون کی کسی شق کی خلاف ورزی نہیں کی ، اور ہمیشہ مختلف ریاستوں سے دہلی آنے والے زائرین کے ساتھ ہمدردی اور اثیار کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کی اور مرکز نے انہیں طبی رہنما یانہ خطوط کے تحت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔