چترکوٹ میں ڈیڑھ لاکھ کے انعامی بدمعاش گینگ کے ساتھ ایس ٹی ایف کا تصادم، 25 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار
اترپردیش (UP) کے چترکوٹ (Chitrakoot) میں ڈیڑھ لاکھ کے انعامی بدمعاش گینگ کے ساتھ تصادم (Encounter) میں ایس ٹی ایف نے 25 ہزار کے ایک انعامی ڈکیت کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت بھال چندر یادو عرف بھائی چندر کے طور پر ہوئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 31, 2021 09:08 PM IST

چترکوٹ میں ڈیڑھ لاکھ کے انعامی بدمعاش گینگ کے ساتھ ایس ٹی ایف کا تصادم
لکھنو: ریاست کے چترکوٹ (Chitrakoot) سے بڑی خبر آرہی ہے۔ یہاں بہلپروا علاقے میں ایس ٹی ایف (STF) اور لٹیروں کے گینگ کے درمیان تصادم (Encounter) ہوا ہے۔ یہ تصادم ادے بھان عرف گوری یادو گینگ کے ساتھ ہوئی ہے۔ تصادم میں 25 ہزار کے انعامی لٹیرے بھال چندر یادو عرف بھائی چندر عرف بھلا عرف پانڈے کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا ہے۔
تصادم کے دوران ڈکیت بھال چندر یادو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جس کے بعد سیکورٹی اہلکار کے جوانوں نے اسے پکڑ لیا۔ موقع سے ایک فیکٹری میڈ رائفل اور 21 کارتوس بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ تصادم چترکوٹ کے بہلپروا علاقے میں ہوا ہے۔ علاقے میں ایس ٹی ایف کی تلاشی جاری ہے۔