உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    26/11 کی برسی پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شیئر کی یہ تصویر، لکھا- نہیں بھولیں گے یہ زخم

    26/11 کی برسی پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شیئر کی یہ تصویر، لکھا- نہیں بھولیں گے یہ زخم

    26/11 کی برسی پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شیئر کی یہ تصویر، لکھا- نہیں بھولیں گے یہ زخم

    26/11 Mumbai Attack: ممبئی میں 26 نومبر 2008 کو 10 پاکستانی دہشت گرد سمندری راستے سے ممبئی پہنچے اور انہوں نے کئی مقامات پر اندھا دھند گولی باری کی، جس میں 18 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 166 لوگ مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک آج 13 سال پرانے دہشت گردانہ حملہ میں شہیدوں اور مارے گئے شہریوں کو یاد کر رہا ہے۔ 13 سال پہلے ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی (26/11 Mumbai Attacks) میں کئی مقامات پر حملے ہوئے۔ اس میں 166 لوگ مارے گئے اور 293 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں 18 سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔ جمعہ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر (S Jaishankar) نے 26/11 کے حملے کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔ اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ انہوں نے پڑوسی پاکستان کا نام لئے بغیر اس کی دہشت گردانہ پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔ ممبئی حملے کے ایک تصویر ٹوئٹ کرکے جے شنکر نے لکھا- ’کبھی نہیں بھولیں گے‘۔ جے شنکر نے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں تاج ہوٹل کی عمارت سے دھواں نکل رہا ہے۔

      اس سے قبل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے شہیدوں کو سلام کیا۔ راشٹرپتی بھون کے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا گیا- ’شہیدوں اور 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو خراج عقیدت‘۔ فرض کے راستہ پر چل کر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سیکورٹی اہلکاروں کی بہادری اور قربانی کے لئے ملک ہمیشہ شکرگزار رہے گا۔

      راجناتھ سنگھ نے پیش کیا خراج عقیدت

      وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لکھا- ممبئی پر 26 نومبر کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کی 13 ویں برسی پر، ہم ان معصوموں کو یاد کرتے ہیں، جنہیں ہم نے کھو دیا۔ ان حملوں میں جان گنوانے والے سبھی لوگوں کو میری خراج عقیدت۔ ہمارے سیکورٹی اہلکاروں نے 26/11 کے حملوں کے دوران مثالی جرات کا مظاہرہ کیا۔ میں ان کی بہادری اور قربانی کو سلام کرتا ہوں۔

      وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی پیش کیا خراج عقیدت

      وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا- ممبئی 26/11 دہشت گردانہ حملوں میں جان گنوانے والوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان سبھی سیکورٹی اہلکاروں کی ہمت کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے بزدلانہ حملوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ پورے ملک کو آپ کی بہادری پر فخر رہے گا۔ پورا ملک آپ کی قربانیوں کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کورونا کے نئے ویرئنٹ سے مچی کھلبلی، برطانیہ نے 6 ممالک پر لگائی سفری پابندی، ڈبلیو ایچ او نے بلائی میٹنگ


      اس سے پہلے بی جے پی لیڈر سنبت پاترا نے ٹوئٹ کیا- ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے میں سبھی شہیدوں کو نم آنکھوں سے خراج عقیدت اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں کو سلام جنہوں نے بہادری سے حملے کا سامنا کیا۔ کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے لکھا گیا- ’ہم ان سبھی متاثرین اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے 2008 میں خطرناک ممبئی حملوں کے دوران اپنی جان گنوائی۔ دہشت گردی ہندوستان کی سالمیت اور طاقت کو نہیں توڑ سکتی‘۔

      قومی، بین الا اقوامی، جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لئے نیوز18 اردو کو ٹوئٹر، فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: