تلنگانہ : 9یونیورسٹیزمیں وائس چانسلرکا عہدہ،امیدواراس یونیورسٹی کو دے رہے ہیں ترجیح

ریاستی حکومت نے عثمانیہ یونیورسٹی، پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی، مہاتما گاندھی یونیورسٹی، ڈاکٹر امبیڈکراوپن یونیورسٹی ، ستواہنا یونیورسٹی، کاکتیہ یونیورسٹی، تلنگانہ یونیورسٹی،جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد اور پالمور یونیورسٹی کے وائس چانسلرس کے عہدوں کو پُر کرنے کے لئے 9جولائی کو درخواستیں طلب کی تھیں

Oct 02, 2019 10:17 PM IST | Updated on: Oct 02, 2019 10:17 PM IST
تلنگانہ : 9یونیورسٹیزمیں وائس چانسلرکا عہدہ،امیدواراس یونیورسٹی کو دے رہے ہیں ترجیح

فائل فوٹو

تلنگانہ کی 9یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرس کے عہدوں کے لئے 273امیدوارمیدان میں ہیں۔ریاستی حکومت کو وائس چانسلرس کی تقرری کے لئے984درخواستیں حاصل ہوئی ہیں۔142درخواستوں میں سے بیشترنے ڈاکٹربی آرامبیڈکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدہ کے لئے درخواستیں داخل کی ہیں جس کے بعد ستواہنا یونیورسٹی کریم نگر کے وائس چانسلر کے عہدہ کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جہاں سے 125درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

جملہ 124درخواستیں مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ اور 122درخواستیں پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کے وائس چانسلر کے عہدہ کیلئے موصول ہوئی ہیں۔100سالہ قدیم عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے عہدہ کے لئے 114درخواستیں موصول ہوئی ہیں اوراتنی ہی تعداد میں درخواستیں تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کے لئے ملی ہیں جبکہ کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل کے وائس چانسلر کے عہدہ کے لئے 110امیدوار ہیں۔

Loading...

ریاستی حکومت نے عثمانیہ یونیورسٹی، پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی، مہاتما گاندھی یونیورسٹی، ڈاکٹر امبیڈکراوپن یونیورسٹی ، ستواہنا یونیورسٹی، کاکتیہ یونیورسٹی، تلنگانہ یونیورسٹی،جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد اور پالمور یونیورسٹی کے وائس چانسلرس کے عہدوں کو پُر کرنے کے لئے 9جولائی کو درخواستیں طلب کی تھیں۔

درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 23جولائی تھی۔23درخواستوں کے ساتھ پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی حیدرآباد کو ان 9یونیورسٹیوں میں امیدواروں نے کم ترجیح دی ہے۔ جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر کے عہدہ کے لئے 56امیدوارہیں جبکہ 9یونیورسٹیوں میں سے کسی بھی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدہ کے خواہشمند54درخواست گزار ہیں۔ درخواستوں کی جانچ کے بعد سرچ کمیٹی اہل امیدواروں کی فہرست ریاستی حکومت کو پیش کرے گی جس کے بعد حکومت گورنر کو تین نام روانہ کرے گی جو یونیورسٹیز کی چانسلربن سکتے ہیں۔ان تین ناموں میں سے گورنروائس چانسلر کے عہدہ کے لئے ایک نام کو منظوری دیں گی۔

Loading...