உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لڑکی کی شادی پر عاشق نے کرڈالا یہ کام: جانیں پورا معاملہ

    علامتی تصویر:نیوز18اردو

    علامتی تصویر:نیوز18اردو

    سائی کمار اپنی محبت کو نہیں بھول پایا۔وہ اپنی محبوبہ سے ایس ایم ایس کرتا تھا۔جب سائی کمار کی بیوی اپنے مائیکے گئی تو اس نے اپنی محبوبہ سے فون پر بات کی اور پھر پھانسی لے کرخودکشی کرلی

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیاہے۔ جہاں 2 شادیوں سے 3 خاندانوں تباہ ہوگئے ہیں۔28سالہ بی سائی کمارجووشاکھاپٹنم کے ضلع پریشد جنکشن کے قریب ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرتا تھا۔وہ اسی اسپتال میں کام کرنے والی ایک لڑکی سے محبت کرنے لگا اور ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تاہم لڑکی کے والدین نے اس شادی سے انکار کردیا اور اس کی شادی دوسرے نوجوان سے کردی۔سائی کمار نے بھی 3 مہینے پہلے شراونی نامی لڑکی سے شادی کرلی تھی ۔

      تاہم سائی کمار اپنی محبت کو نہیں بھول پایا۔وہ اپنی محبوبہ سے ایس ایم ایس کرتا تھا۔جب سائی کمار کی بیوی اپنے مائیکے گئی تو اس نے اپنی محبوبہ سے فون پر بات کی اور پھر پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔اس نے اپنی بیوی کو فون کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یہ انتہائی اقدام کر رہا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس کا کہناہے کہ یہ واقعہ منگل کی شب اے پی کے وشاکھاپٹنم کے اُٹاگڈہ میں پیش آیا۔
      First published: