ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

COVID-19: ملک میں 24 گھنٹے میں آئے کورونا کے 28,637 نئے کیس، 551 مریضوں کی موت

وزارت صحت کے اعدادوشمارکے مطابق، ملک میں کورونا کے ملک میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 553 ہوگئی ہے جبکہ 2,92,258 ایکٹیو کیس ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک 22,674 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 5,34,620 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔

  • Share this:
COVID-19: ملک میں 24 گھنٹے میں آئے کورونا کے 28,637 نئے کیس، 551 مریضوں کی موت
COVID-19: ملک میں 24 گھنٹے میں آئے کورونا کے 28,637 نئے کیس، 551 مریضوں کی موت

نئی دہلی: ملک میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن کے معاملوں نے اب حکومت کی بھی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ ہر دن کووڈ-19 (COVID-19) کے نئے ریکارڈ کورونا کے گراف کو تیزی سے اوپر لے جا رہے ہیں۔ وزارت صحت (Health Ministry) کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے28,637 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 551 مریضوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔ ایک دن میں تیزی سے بڑھے کورونا کے نئے معاملوں کے بعد ملک میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 553 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا سے اب تک 22,674 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو ملک میں کورونا کے 27,114 نئے کیس سامنے آئے تھے اور 519 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔


وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے اب 2,92,258 ایکٹیو کیس ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک 22,674 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 5,34,620 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ایک غیر ملکی اپنے وطن واپس لوٹ چکا ہے۔ ان سب کے درمیان اچھی بات یہ ہے کہ کورونا متاثرہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کے اعدادوشمار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں کورونا مریضوں کی ریکوری ریٹ 62.92 فیصد ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر نظر آرہا ہے۔


وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے اب 2,92,258 ایکٹیو کیس ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک 22,674 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 5,34,620 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے اب 2,92,258 ایکٹیو کیس ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک 22,674 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 5,34,620 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔


مہاراشٹر میں 8,139 نئے معاملے سامنے آئے

مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے معاملوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا کیونکہ ہفتہ کے روز اس کے 8,139 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے ریاست میں اس کے کل معاملے بڑھ کر 2,46,600 ہوگئے۔ ریاست کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دن میں 223 مریضوں کی موت ہونے سے مہلوک کی تعداد بڑھ کر 10,116 ہوگئی۔ کووڈ-19 کے معاملوں میں ہفتہ کے وز ایک دن میں پہلے معاملوں میں 7,862 کے اضافے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہفتہ کو 4,360 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی گئی، جس سے ریاست میں تھیک ہوئے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1,36,985 ہوگئی۔ ریاست میں اس وقت 99,499 زیر علاج معاملے ہیں جبکہ ابھی تک کل 12,85,991 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2020 11:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading