உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یو پی ایس سی 2020 نتائج: مجموعی طور پر761 امیدوار سمیت 29 مسلم امیدوار کامیاب، صدف چودھری کو 23 ویں رینک

    یو پی ایس سی 2020 نتائج میں صدف چودھری نے 23 ویں رینک حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر مجموعی طور پر 761 امیدواروں میں سے 29 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

    یو پی ایس سی 2020 نتائج میں صدف چودھری نے 23 ویں رینک حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر مجموعی طور پر 761 امیدواروں میں سے 29 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

    یوپی ایس سی 2020 کے نتائج میں مسلم امیدواروں کی کامیابی کا گراف تھوڑا سا نیچے گرتا دکھائی دیا ہے۔ مجموعی طور پر مسلم امیدوار 29 کی تعداد میں کامیاب ہوئے مسلم امیدواروں میں سب سے بڑی رینکنگ حاصل کرنے والی صدف چودھری نامی طالبہ رہی ہے، جنہوں نے 23 ویں رینک حاصل کی۔ صدف چودھری نے یہ کامیابی بغیر کسی کوچنگ کے دوسری مرتبہ کوشش کرتے ہوئے حاصل کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن 2020 کے نتائج کا آج باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا۔ حتمی نتائج میں 761 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 29 مسلم امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ حالانکہ گزشتہ سال 44 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ اس صورتحال سے واضح ہے کہ اس بار مسلم امیدواروں کی کامیابی کا گراف تھوڑا سا نیچے گرتا دکھائی دیا ہے۔ مجموعی طور پر مسلم امیدوار 29 کی تعداد میں کامیاب ہوئے مسلم امیدواروں میں سب سے بڑی رینکنگ حاصل کرنے والی صدف چودھری نامی طالبہ رہی ہے، جنہوں نے 23 ویں رینک حاصل کی۔ صدف چودھری نے یہ کامیابی بغیر کسی کوچنگ کے دوسری مرتبہ کوشش کرتے ہوئے حاصل کی۔
    UPSC 2020 کے حتمی نتائج میں 761 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ان 761 امیدواروں میں سے 29 مسلم طبقے کے امیدوار بھی شامل ہیں۔ 1. 23 صدف چودھری، 2. 58 فیضان احمد۔ 3. 125 منظر حسین انجم۔ 4. 129 شاہد احمد۔ 5.142 شہنشاہ KS 6. 203 محمد عاقب۔ 7. 217 شہناز ۔ 8. 225 وسیم احمد بھٹ۔ 9. 234 بشریٰ بانو۔ 10. 256 ریشما AL 11. 270 محمد حارث سومر۔ 12. 282 التمش غازی۔ 13. 283 احمد حسن الزمان چودھری۔ 14. 316 سارہ اشرف۔ 15. 389 محب اللہ انصاری۔ 16. 423 زیبا خان۔ 17. 447 فیصل رضا18. 450 محمد یعقوب 19. 478 ریحان کھتری۔ 20. 493 محمد جاوید اے۔ 21. 545 الطاف محمد شیخ۔ 22. 558 خان عاصم کفایت۔  میرا 23. 569 سید زاہد علی۔ 24. شاکر احمد اے۔ 25. 589 محمد رضوان  26. 597 محمد شاہد۔ 27. 611 اقبال رسول ڈار۔ 28. 625 عامر بشیر۔ 29. 739 ماجد اقبال خان۔

    یونین پبلک سروس کمیشن  2019 کے نتائج میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ حالانکہ مجموعی طور پر 829 امیدوار ہی کامیاب ہوئے تھے۔ البتہ2018 کے یوپی ایس سی کے نتائج میں مجموعی طور پر 759 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں 29 مسلم امیدوار بھی شامل تھے۔ حالانکہ  2017  کے یو پی ایس سی نتائج میں 990 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: