ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

راجستھان کے بعد اب بہاراورحیدرآبادمیں کورونا وائرس کے 4 مشتبہ معاملات

مرکزی حکومت نے تمام ایرپورٹ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام مسافرین بالخصوص چین سے واپس ہونے والے مسافرین کی خصوصی جانچ ایرپورٹ پر کی جائے۔

  • Share this:
راجستھان کے بعد اب بہاراورحیدرآبادمیں کورونا وائرس کے 4 مشتبہ معاملات
ڈاکٹرس نے مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کئے اور پونے کے لیب کو جانچ کے لئے ان نمونوں کو بھیجا گیا ہے۔(تصویر:رائٹرز)۔

حیدرآباد کے فیور اسپتال میں تین افراد کو داخل کروایاگیا ہے ۔جن پر شبہ ہے کہ یہ افراد چین کے کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ان مریضوں کے لئے اسپتال نے علیحدہ وارڈ قائم کیا ہے۔ڈاکٹرس نے ان کے خون کے نمونے حاصل کئے اور پونے کے لیب کو جانچ کے لئے ان نمونوں کو بھیجا گیا ہے۔25سالہ نوجوان امرناتھ ریڈی چین سے حال ہی میں حیدرآباد واپس ہوئے۔انہوں نے بے چینی کی شکایت کی جس کے بعد ان کو فیور اسپتال سے رجوع کیاگیا۔



ڈاکٹرس جنہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ وہ چین میں پھیلے اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں نے ان کے خون کے نمونوں کو پونے کے لیب بھیجا اور ان کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔اسی دوران مزید دو افراد جن پر شبہ ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں کو اسپتال میں داخل کرلیاگیا ہے۔ان تینوں کا اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے شنکر نے یہ بات بتائی۔مرکزی حکومت نے تمام ایرپورٹ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام مسافرین بالخصوص چین سے واپس ہونے والے مسافرین کی خصوصی جانچ ایرپورٹ پر کی جائے۔


وہیں دوسری جانب بہار کے چھپرا میں بھی کرونا وائرس سے ایک طالبہ متاثر ہوگئی ہے ۔ جس کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ یہ طالبہ چین سے22 جنوری کو چھپرا پہنچی تھی ۔ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ یہ لڑکی چین میں ریسرچ کی اسکالر ہے ۔ چین میں یہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 50سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔

نیوزایجنسی یواین آئی کے ان پٹ کے ساتھ
First published: Jan 27, 2020 02:59 PM IST