ایٹہ: اترپردیش (Uttar Pradesh) کے ایٹہ (Etah) ضلع میں پیر کے روز ایک 3 ماہ کی بچی سے آبروریزی (Rape) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایس پی او پی سنگھ کے مطابق، 17 سال کے ایک لڑکے نے موقع دیکھ کر تین ماہ کی بچی کے ساتھ آبروریزی کی ہے۔ لڑکے نے مبینہ طور پر بچی کے ساتھ اس وقت آبروریزی کی، جب اس کی ماں بھینس باندھنے گئی ہوئی تھی۔ واردات کو انجام دے کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 376 اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ ملزم کو پکڑنے کے لئے چار ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، بچی کی شرمگاہ میں سنگین چوٹیں آئی ہیں۔ بچی کے اہل خانہ نے معصوم کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ ملزم لڑکا حادثہ کو انجام دینے کے بعد سے ہی فرار چل رہا ہے۔ متاثرہ بچی کی ماں نے بتایا کہ ملزم نوجوان معصوم بچی کے ساتھ کھیلنے کے بہانے اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ اس نے جھاڑیوں میں لے جاکر بچی کے ساتھ آبروریزی کی۔ گاوں کی ہی ایک دیگر عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ معصوم بچی کے رونے کی آواز انہوں نے سنی تو موقع پر پہنچیں۔ جاکر دیکھا کہ لڑکا اپنے خون میں لت پت کپڑوں کو پانی سے دھونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ملزم کو دبوچنے کے لئے چار ٹیمیں لگائی گئیںخاتون کے پوچھنے پر وہ نوجوان بھاگ گیا۔ اے ایس پی اوپی سنگھ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ملزم کو پکڑنے کے لئے چار ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ پولیس جلدی ہی ملزم کو گرفتار کرلے گی، اس کی تلاش میں زبردست چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ حادثہ کے بعد متاثرہ فیملی دہشت میں ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔