உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنگھو بارڈر قتل معاملے میں عدالت نے مزید 3 ملزمین کو 6 دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا

    سنگھو بارڈر قتل معاملے میں عدالت نے مزید 3 ملزمین کو 6 دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا

    سنگھو بارڈر قتل معاملے میں عدالت نے مزید 3 ملزمین کو 6 دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا

    دراصل، سنگھ بارڈر (Singhu Border) پر چل رہے کسان آندولن کے اسٹیج کے پاس جمعہ کے روز ہوئی لکھبیر سنگھ نام کے شخص کا بے رحمی سے قتل کئے جانے کے معاملے میں سونی پت کرائم برانچ اور پولیس آج دوپہر نہنگ سردار نارائن سنگھ، بھگونت سنگھ اور گووند پریت سنگھ کو عدالت میں لے کر پہنچی تھی۔

    • Share this:
      سونی پت: دہلی - ہریانہ کے سنگھو بارڈر (Singhu Border) پر نوجوان کے بے رحمانہ قتل (Murder) کے معاملے میں سونی پت پولیس نے آج نہنگ نارائن سنگھ، بھگونت سنگھ اور گووند پریت سنگھ کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تینوں ملزمین کو 6 دن کی پولیس ریمانڈ (Police Remand) میں بھیج دیا ہے۔ دراصل، سنگھو بارڈر پر چل رہے کسان آندولن کے اسٹیچ کے پاس جمعہ کو ہوئی لکھبیر سنگھ نام کے شخص کا بے رحمی سے قتل کئے جانے کے معاملے میں سونی پت کرائم برانچ اور پولیس آج دوپہر نہنگ سردار نارائن سنگھ، بھگونت سنگھ اور گووند پریت سنگھ کو عدالت میں لے کر پہنچی تھی۔ اس دوران پولیس نے سول جج جونیئر ڈویژن کمی سنگلا کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 14 دن کی ریمانڈ طلب کی، لیکن عدالت نے صرف 6 دن کی ریمانڈ منظور کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جج نے کہا ہے کہ تینوں ملزمین کی ہر روز میڈیکل چیک اپ کرنے کے ساتھ ڈی ڈی انٹری ہوگی۔

      تینوں ملزمین نے کہا- ہم نے لکھبیر کا قتل

      یہی نہیں، عدالت میں پیشی کے دوران تینوں ملزمین نے جج کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے جج کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے لکھبیر سنگھ کا قتل کیا ہے۔ اس دوران ملزم نہنگ نارائن سنگھ نے کہا کہ میں نے پیر کاٹا تھا، تو بھگونت سنگھ اور گووند سنگھ نے اسے لٹکایا تھا۔

      ایک گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا تھا

      اس سے قبل حادثہ کے دن (جمعہ کو) گرفتار کئے گئے نہنگ سربجیت سنگھ کو سونی پت پولیس نے ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا تھا، جس کو عدالت نے سات دن کی ریمانڈ بھیجی ہے۔ سربجیت کے لئے سونی پت پولیس نے 14 دن کی ریمانڈ طلب کی تھی۔ ملزم نے اس بے رحمانہ قتل میں کچھ مزید لوگوں کو شامل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ پنجاب کے رتن تارن ضلع کے مزدور لکھبیر سنگھ کی لاش جمعہ کو دہلی - ہریانہ سرحد پر ایک اسپیڈ بریکر سے بندھا ہوا پایا گیا، جہاں زرعی قانون مخالف مظاہرین ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ لکبھیر سنگھ کا ایک ہاتھ کٹا ہوا ملا تھا اور جسم پر دھار دار ہتھیاروں کے کئی زخم ملے تھے۔ اس حادثہ کے لئے نہنگوں کے ایک گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: