جموں و کشمیر میں بڑے حملے کی سازش ناکام ، 6 اے کے 47 کے ساتھ تین دہشت گرد گرفتار

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسیز نے حملے کی بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔

Sep 12, 2019 06:47 PM IST | Updated on: Sep 12, 2019 06:47 PM IST
جموں و کشمیر میں بڑے حملے کی سازش ناکام ، 6 اے کے 47 کے ساتھ تین دہشت گرد گرفتار

جموں و کشمیر میں بڑے حملے کی سازش ناکام ، 6 اے کے 47 کے ساتھ تین دہشت گرد گرفتار

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسیز نے حملے کی بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان دہشت گردوں کے پاس سے چھ اے کے 47 سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ ہتھیاروں کی یہ کھیپ ایک ٹرک میں لائی جارہی تھی ۔ مانا جارہا ہے کہ دہشت گرد وادی میں کسی بڑے حملے کو انجام دینے کی کوشش میں تھے ۔ کٹھوعہ ایس ایس پی نے ٹرک کو قبضہ میں لئے جانے کی تصدیق کردی ہے ۔

سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کو پنجاب - جموں و کشمیر سرحد پر لکھن پور سے گرفتار کیا ہے ۔ سیکورٹی فورسیز کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرک میں ہتھیار اور گولہ بارو لایا جارہا ہے ، جس کے بعد سیکورٹی فورسیز نے علاقہ کی گھیرا بندی کی اور ٹرک کے ساتھ تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

خیال رہے کہ اس سے پپہلے منگل کو بارہمولہ ضلع کے سوپور میں سیکورٹی فورسیز نے لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کے 8 ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا ۔ یہ لوگ پوسٹر تقسیم کرکے مقامی لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا کام کررہے تھے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ پوسٹر کشمیر کے کچھ حصوں میں لگائے گئے ہیں ، جن میں شہری کرفیو کی بات کہی گئی ہے ۔

Loading...