ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: سری نگر کے پنتھا چوک میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر جموں وکشمیر (Jammu-Kashmi) کے مختلف علاقوں سے سیکورٹی اہلکاروں (security force) نے 11 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے جبکہ ایک دہشت گرد (Terrorists) گرفتار کیا گیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: سری نگر کے پنتھا چوک میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید
جموں وکشمیر: سری نگر کے پنتھا چوک میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

سری نگر: جموں وکشمیر میں سری نگر واقع پنتھا چوک میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ کراس فائرنگ میں جموں وکشمیر پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ ابھی بھی علاقے میں کچھ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔


اطلاعات کے مطابق، سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد سری نگر کے پنتھا چوک کے پاس کی دہشت گردانہ حادثہ کو انجام دینے کے فراق میں گھوم رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے سی آر پی ایف کی ٹیم اور مقامی پولیس کی مدد سے علاقے کو گھیر لیا۔ اس دوران دہشت گردوں سے ہتھیار ڈال کر خود سپردگی کرنے کو کہا گیا، لیکن دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ ابھی تک کی خبر کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا ہے جبکہ کراس فائرنگ میں جموں وکشمیر پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ ابھی بھی علاقے میں کچھ دہشت گردوں کے چھپے ہونی کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی لوگوں سے گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ ہندوستانی جوان علاقے میں دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن چلا رہے ہیں۔


24 گھنٹے میں مارے گئ 11 دہشت گرد


سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی سے بوکھلائے دہشت گردوں نے سری نگر کے پنتھا چوک پر پولیس اور سی آرپی ایف کی مشترکہ ناکہ بندی پر ہفتہ کی دیر شب گولہ باری کردی۔ اس کے بعد سی آرپی ایف کی فائرنگ میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ اس سے پہلے شوپیاں میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ کشمیر زون کے پولیس انسپکٹر جنرل وجے کمار کے مطابق، جمعہ کو شوپیاں کے کلور علاقے میں ہوئے تصادم میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے، جبکہ ایک دہشت گرد کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 30, 2020 09:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading