ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی ایمس کے 35 ڈاکٹرس ملے کورونا پازیٹیو ! کئی لگوا چکے تھے ویکسین کی دونوں ڈوز

Delhi AIIMS Doctors Corona Positive: ایمس کے 35 ڈاکٹرس کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ کورونا پازیٹیو پائے گئے زیادہ تر ڈاکٹرس کورونا کی پہلی یا دوسری ڈوز (COVID Vaccine) لگوا چکے ہیں ۔ فی الحال آفیشیلی طور پر کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔

  • Share this:
دہلی ایمس کے 35 ڈاکٹرس ملے کورونا پازیٹیو ! کئی لگوا چکے تھے ویکسین کی دونوں ڈوز
دہلی ایمس کے 35 ڈاکٹرس ملے کورونا پازیٹیو ! کئی لگوا چکے تھے ویکسین کی دونوں ڈوز

نئی دہلی : دہلی میں کورونا وائرس کی رفتار تیز ہوتی جارہی ہے ۔ گنگا رام اسپتال کے بعد اب ایمس میں کورونا کی انٹری ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے خبر مل رہی ہے کہ دہلی ایمس کے 35 ڈاکٹرس کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں سبھی متاثر ہوئے ہیں ۔ اس میں جونیئر ، سینئر ، اسپیشلسٹ سبھی ڈاکٹرس شامل ہیں ۔ زیادہ تر کو مائلڈ سمٹم بتایا جارہا ہے ۔ کچھ ڈاکٹروں کو اسپتال میں بھرتی کردیا گیا ہے ۔ کورونا پازیٹیو پائے گئے زیادہ تر ڈاکٹرس کورونا کی پہلی یا دوسری ڈوز لے چکے تھے ۔ ڈاکٹروں سمیت 50 سے زیادہ میڈیکل اسٹاف کے متاثر ہونے کی بھی خبر مل رہی ہے ۔ اس میں 15 ہڈی محکمہ کے بتائے جارہے ہیں ۔ حالانکہ اس بارے میں آفیشیلی طور پر کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔


اس سے پہلے گنگارام اسپتال کے 37 ڈاکٹرس کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ، جن میں سے پانچ اسپتال میں بھرتی ہیں ۔ دیگر ڈاکٹروں کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق ان میں سے زیادہ تر ڈاکٹرس وہ ہیں جو کورونا مریضوں کا علاج کررہے تھے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سبھی ڈاکٹروں میں ہلکی علامتیں ہیں اور کوئی بھی سنگین حالت میں نہیں ہے ۔


کورونا کی وجہ سے ہوا تھا بڑا فیصلہ


دہلی میں بڑھتے کورونا مریضوں کو دیکھتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے اسپتال آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز نے آٹھ اپریل سے او پی ڈی خدمات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس کے فورا بعد اب 10 اپریل سے یہاں جنرل او ٹی کی سروسیز میں بھی کمی کی جارہی ہے ، جس سے علاج کا انتظار کررہے ہزاروں مریضوں کو علاج کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا ۔ گزشتہ سال کورونا وبا اور ایمس کے ایک حصہ کو کووڈ اسپیشل بنائے جانے کے بعد مریضوں کو علاج میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ تقریبا وہی حالات ایک مرتبہ پھر پیدا ہوگئے ہیں ۔

دہلی میں کورونا کے مریضوں کی بڑھنے کی وجہ سے ایمس میں او پی ڈی اور جنرل او ٹی کی خدمات بند کردی گئی ہیں ، جس سے آپریشن کی تاریخ لے کر بیٹھے لوگوں کو کافی پریشانیاں ہوسکتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 09, 2021 04:50 PM IST